Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

شمالی لبنان میں حکومت کے حامی اور مخالف مسلح افراد میں جھڑپیں

May 11, 2008

Masked Shi'ite gunman stands guard during clashes in Beirut, Lebanon, 09 May 2008
لبنان کے سیکیورٹی عہدے داروں نے کہا ہے کہ شمالی لبنان میں رات کے وقت حکومت نواز اور حکومت مخالف قوتوں کے درمیاں شدید جھڑپیں ہوئیں جبکہ دارلحکومت بیروت نسبتاً پُر سکون رہا۔

تریپولی شہر کی بندرگاہ پر ہونے والی جھڑپیں مغرب کی حمایت یافتہ حکومت کے سنّی حامیوں اور عسکریت پسند شیعہ گروپ حزب اللہ کے حامیوں کے درمیان ہوئیں۔

ان جھڑپوں میں کم ازکم ایک شخص ہلاک ہوگیا۔گذشتہ پانچ روز کے دوران کی لڑائیوں میں لبنان میں ہلاک ہونے والی کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ ترپیولی میں لبنانی فوجی دستے پہنچنے کے بعد صورت حال پرسکون ہے۔

ایک اور خبر کے مطابق بیروت میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کو ان علاقوں سے نکالنے کے بعد جہاں انہوں نے قبضہ کرلیا تھا، سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ یہ 1975 سے 1990 کے دوران لبنان کی خانہ جنگی کے بعد سے بدترین فرقہ وارنہ تشدد تھا۔

ویٹیکن میں پوپ بینیڈکٹ نے لبنانی شہریوں پر زور دیا ہے کہ اس سے قبل کہ ان کے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے، وہ تصادم سے دور رہیں۔

لبنان کی بحران پر غور کے لیے 22 ارکان پر مشتمل عرب لیگ کا ایک ہنگامی اجلاس پروگرام کے مطابق آج اتوار کے روز قاہرہ میں ہورہا ہے۔

حزب اللہ اس کے بعد اپنے فوجیوں کو علاقے سے نکالنے پر رضامند ہوئی جب لبنانی حکومت نے بیروت ایئرپورٹ کے سیکیورٹی سربراہ کی برطرفی کے فیصلے کو واپس لیا۔ انہیں اس گروپ کے ساتھ مبینہ طورپر تعلق رکھنے کی بنا پر نکال دیا گیا تھا۔

حزب اللہ نے فوج کے اس وعدے کا بھی خیر مقدم کیا ہے کہ وہ گروپ کے ٹیلی کمیونیکیشن کے نیٹ ورک کو اس انداز میں چلائے گا جس سے حزب اللہ یا قومی مفاد کو نقصان نہ ہو۔

عسکریت پسند گروہ نے انتباہ کیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی مطالبوں کے پورے ہونے تک سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھیں گے ۔تاہم انہوں نے ان مطالبوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

لبنانی حکومت نےپچھلے ہفتے حزب اللہ کے کمیونیکیشن نیٹ ورک کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا ۔ حزب اللہ نے کہا تھا کہ یہ اقدام اعلان جنگ تھا۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
بھارت اور امریکہ کے ایٹمی معاہدے کی رکاوٹیں دور
ایران میزائل تجربات ،امریکہ اور اسرائیل کی تشویش
ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی اور سماجی زندگی مشکلات کا شکار
غرناطہ کا افسانوی محل الحمرا ۔۔ سلائیڈ شو
جنوبی افریقہ چیمپئننر ٹرافی کا متبادل میزبان بننے کو تیار
بھارتی کیمونسٹ پارٹی سے حکمران مخلوط حکومت علیحدہ، نئے سیاسی اتحاد کا قوی امکان
جی ایٹ کانفرنس میں ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے اہداف سرِ فہرست
اسرائیل یا امریکہ کے ساتھ جنگ کا کوئی امکان نہیں: احمدی نژاد
بالی وڈ ستارے فلاحی کاموں میں پیش پیش
روسی طرز عمل کے باعث جارجیا میں کشید گی بڑھ رہی ہے: کانڈولیزارائس
حزبِ اختلاف کے ساتھ مذاکرات جلد بحال ہوں گے: موگابے انتظامیہ
عراق میں بم دھماکے میں چار افراد ہلاک
شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر مذاکرات اس ہفتے دوبارہ شروع ہوں گے
چین میں بیجنگ اولمپکس کے نئے میڈیا سینٹر نے کام شروع کردیا
امریکہ جنگ شروع کرنے کے قانون کو تبدیل کرے: نیشنل وار پاور کمیشن
کوالالمپور میں آٹھ ترقی پذیر اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس
کراچی میں پیر کو ہونے والے دھماکوں کے بعد چار مشبہ افراد گرفتار
باڑہ میں نامعلوم مسلح اشخاص نےچار نیم فوجیوں کو ہلاک کر دیا
ممبئی کے فلمی ستاروں کی دہشت گردی کے خلاف انسانی زنجیر
2008 کا صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پاکستانی نژاد طالبہ یاسمین حفیظ بھی شامل ہیں  Video clip available
تیل کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کی لہر نے  امریکیوں کو اپنے روز مرہ کے معمولات تبدیل کرنے پر مجبور کردیا ہے  Video clip available
ہاتھی دانت کی غیر قانونی تجارت سے ہاتھیوں کی نسل کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں  Video clip available
بھارتی سفارتخانے پر حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں
امریکہ میں بے روز گاری بڑھ رہی ہے  Video clip available
کھلاڑیوں کو پاکستان جانے پر مجبور نہیں کریں گے:آسٹریلین کرکٹ بورڈ
کراچی کے مختلف حصوں میں دھماکے، شہر میں صورتِ حال کشیدہ
صحت بخش غذا کے بغیر ایڈز کے مریض پر دوائیں  اپنا اثر انہیں دکھاتیں  Video clip available
امریکہ میں پاکستانیوں کی نئی اور پرانی نسل کے اختلافات  Video clip available
امریکی بینڈ بلائنڈ میلن کامیابیوں  کے نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے  Video clip available