Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

برما کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے بین الاقوامی امداد مشکلات کا شکار

May 11, 2008

Cyclone-affected people wash their belongings in Kungyangon in the outskirts of Rangoon, 08 May 2008

    برما کے سیلاب زدہ علاقے

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کا ایک سامان بردار طیارہ امدادی سامان لے کر برما کے دارالحکومت رنگون پہنچ گیا ہے۔ ریڈ کراس کے بیان کے مطابق اس طیّارے میں تقریباً دس ہزار افراد کے لیے ادویات، اور پانی صاف کرنے کا پلانٹ تھا، لیکن اس سامان کو سیلاب زدہ علاقے میں لے جانے والی کشتی راستے میں ڈوب گئی ہے۔

عالمی برادری نے ایک ارب ڈالر کی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے مگر فوجی حکمران خوراک کی ہنگامی امداد کو ہوائی اڈوں پر روک رہے ہیں۔ وہ غیرملکی ماہرین کو ویزے جاری نہیں کررہے اور امدادی سامان خود تقسیم کرنے پر اصرار کررہے ہیں۔

برما میں سائیکلون کے متاثرین کے لیے طیاروں سےامدادی سامان گرایا جارہا ہے جبکہ ہزاروں برمی پناہ گزین طوفان سے تباہ ہونے والے علاقوں سے نکل رہے ہیں۔دوسری جانب ابھی تک ایسی کوئی علامت نہیں ہے کہ برما کی فوجی حکومت غیر ملکی ماہرین کو امدادی سامان تقسیم کرنے کی اجازت دے گی۔

برما کے سرکاری ٹیلی ویژن نے خبر دی ہے کہ طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب بھی 37 ہزار لاپتہ ہیں۔ بعض امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ کے لگ بھگ ہے۔

کئی موقعوں پر امدادی سامان ٹیلی وژن پر دکھائی جانے والی تقریبات میں دیا جارہا ہے جس میں امدادی سامان کے ڈبوں پر کئی بڑے فوجی جنرل کا نام لکھا ہوا نظر آتا ہے۔

برطانوی امدادی ادارے آکسفام کی علاقائی ڈائریکٹر سارہ ایرلینڈ نے اتوار کے روز بنکاک میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 15 لاکھ افراد خوراک اور پینے کے صاف پانی کی قلت کے باعث ہلاک ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں جبکہ زندگی بچانے کی بنیادی رسد ان تک پہنچانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
کائنات  کس چیز کی بنی ہوئی ہے؟
قیامت کے  یہ نامے ۔۔۔ غالب اور کارل مارکس کی خط و کتابت
’بھارتی حکمران اتحاد میں پھوٹ سے حکومت نہیں گرے گی‘
کراچی میں عمارت منہدم، دس مکین ہلاک
مشرقی افغانستان میں اتحادیوں کے فضائی حملے میں متعدد شہری ہلاک
صدر بش بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریبات میں شریک ہوں گے
اسلام آباد  خودکش دھماکے کےباوجود پاکستان میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے: ڈاکٹر فاروق حسنات
چین کے ایک پانڈے نے دوپچوں کو جنم دیا
ملائیشیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج
1927ءکی جرمن سائنس فکشن فلم ’میٹروپولس‘ کی اصل ریل  کی دریافت
کولمبیا کی فوج نے ایک ٹن دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ پکڑ لیا
دہشت گرد ملک سے بھاگ رہے ہیں: انڈونیشی وزیر خارجہ
اسرائیل نے غزہ کے ساتھ اپنی سرحدی گذرگاہیں دوبارہ کھول دیں
آسام میں دوبارہ سیلابی ریلا،50 ہزار افراد بے گھر
بی جے پی نےپارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے اور اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کردیا
ڈاکٹر قدیر خان کے تازہ بیان سے جوہری سکینڈل ایک بار بھر دنیا کی توجہ کا مرکز
سینٹری فیوجز شمالی کوریا بھیجنے کے بارے میں ڈاکٹر قدیر کے بیان کی پاکستانی فوج کی جانب سے تردید
خیبر ایجنسی میں مذہبی تنظیم اور انتظامیہ کے درمیان مفاہمت کے لیے کوششیں
جی۔ایٹ سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے صدر بش آج ہفتہ کو جاپان جا رہے ہیں
چار جولائی: امریکہ کا یوم آزادی  Video clip available
خون کا عطیہ دینا انسانیت کی ایک بڑی خدمت ہے  Video clip available
واشنگٹن میں سالانہ پاک وہند مشاعرہ  Video clip available
چاڈ کے ڈکٹیٹر کے مظالم پر ہیومن رائٹس واچ کی فلم  Video clip available
جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہوجائےگا  Video clip available