Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

ٹی وی چینلز پر عدلیہ کے خلاف تضحیک آمیز الفاظ پر پابندی


May 12, 2008

Supreme Court of Pakistan

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے نجی ٹی وی چینلز پر مباحثوں میں ججوں کے خلاف کسی بھی قسم کے تضحیک آمیز الفاظ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جسٹس نواز عباسی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے یہ ہدایت جیو ٹی وی کےابصار عالم کی طرف سے گذشتہ ہفتے نشر کی گئی ایک رپورٹ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے جاری کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سیکرٹری داخلہ سید کمال شاہ نے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر ، جسٹس نواز عباسی اور جسٹس فقیر محمد کھوکھر سے ملاقات کی ہے۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے ایسی کسی بھی ملاقات کی تردید کی گئی ہے۔

 پیر کے روز عدالت عظمٰی نے ابصار عالم کو طلب کر کے استفسارکیا کہ انھوں نے اپنی رپورٹ کن ذارئع کی بنیاد پر نشر کی۔ جیو ٹی وی کے ابصارعالم نے اپنے وکیل سے صلاح و مشورے کے لیے کورٹ سے وقت طلب کیا ہے اور کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی ہو گئی ہے۔ سماعت کے دوران اپنے پہلے فیصلے میں بینچ نے ہدایت کی تھی کہ ججوں کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں کوئی بھی خبر شائع یا نشر نہیں کی جاسکتی جس پر کمرہ عدالت میں موجود صحافیوں نے تحفظات کا اظہار کیا جب کہ خود عدالت کے معاون وکیل عدلیہ عبدالحفیظ پیرزادہ نے بھی اس ہدایت کو ناقابل عمل قرار دیا جس پر بینچ کو اپنافیصلہ تبدیل کر کے صرف اس حد تک محدود کرنا پڑا کہ ٹی وی چینلز پر مباحثوں میں ججوں کے حوالے سے تضحیک آمیز الفاظ استعمال نہ کیے جائیں۔

Aitzaz Ahsan leaves the Supreme Court after the hearing into a petition by country's top judge against his suspension in Islamabad, 29 May 2007

اعتزاز احسن

 
صحافیوں نے سپریم کورٹ کی ہدا یات کوآزادی صحافت پر ضرب قرار دیا ہے جب کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اگر آزادی صحافت کو دبانے کے سلسلے میں کوئی اقدام اٹھایا گیا تو وہ اس سلسلے میں صحافی برادری کا مقدمہ مفت لڑیں گے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
امریکی معیشت کی بحالی
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available