Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

مسلم لیگ (ن) کا اسلام آباد میں اجلاس


May 12, 2008

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ اور مرکزی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارٹی کے قائد نواز شریف کی صدارت میں پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہو رہاہے۔اس اہم اجلاس میں لندن میں پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ ججوں کی بحالی کے مسئلے پر ہونے والی بات چیت میں ناکامی کے بعد نواز شریف نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آیا ان کی جماعت مخلوط حکومت کا حصہ رہے گی یا نہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اجلاس کے فیصلوں سے ذرائع ابلاغ کو آگاہ کرنے کے لیے پنجاب ہاؤس میں ایک نیوز کانفرس شام چھ بجے منعقد کی جائے گی۔

Nawaz Sharif-Asif Zardari Meeting
 
لندن میں ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر نواز شریف نے سخت مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ بات چیت کے تعطل کو ختم کرنے کے لیے انھوں نے ہرممکن کوشش کی لیکن تین نومبر کو عبوری آئین کے تحت حلف اٹھانے والے ججوں کے مستقبل کے بارے میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مابین اتفاق رائے نہ ہو سکا جس کی وجہ سے مذاکرات ناکام ہو گئے۔

 مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر پیر کی شب 12 بجے تک ججوں کی بحالی کے مسئلے پر اختلافات ختم نہ ہوئے تو مسلم لیگ کے اراکین وفاقی کابینہ سے مستعفی ہو جائیں گے۔

 دریں اثنا وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے آفس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خوراک کے سینئر وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے پیر کو ایک ملاقات میں وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آج کے اجلاس میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اس سے قطع نظر مسلم لیگ (ن) مخلوط حکومت کی حمایت جاری رکھے گی۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
فرانسیسی صدر اور اوباما کی ملاقات
پنجاب حکومت نے 488 ملازمین کو برطرف کر دیا
اگلے برس دوبارہ آ کر نانگا پربت کو سر کریں گے: اطالوی کوہ پیما
دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ملک  چین
قدرتی گیس سے مالا مال بلوچستان میں CNGکے صرف 5سٹیشن
”F-16طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال ہورہے ہیں“
طالبان نے آٹھ پاکستانی رہا کر دیے
چار ملکوں کا پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار
بنگلور میں بم دھماکے، کم از کم دو افراد ہلاک
زمبابوے کی حکمران جماعت نے صدر موگابے کے دوبارہ انتخاب پر مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے دیا
ماؤ نوازوں نے نیپال کی نئی  حکومت بنانے کے لیے شرائط عائد کردیں
عراق میں تیل کمپنیوں کے معاہدوں میں امریکی کردار پر تحقیقات
لبنان میں فرقہ وارنہ جھڑپوں میں تین افراد ہلاک
قبرص پر مذاکرات تین ستمبر کو شروع ہوں گے: اقوام متحدہ
جرمنی کی سب سے بڑی فضائی کمپنی کو ہڑتال کا سامنا
درد کش دوا فینٹانِل کے غیر قانونی استعمال سے امریکہ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک
مسلمانوں کا امریکہ: مسلم امن پسند ۔۔۔ دوسری قسط، پہلا حصہ  Video clip available
ڈینور میں ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا پہلا صدارتی کنونشن سو برس پہلے کیا تھا  Video clip available
کئی ملکوں میں سرخ فیتہ کاروبار کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے  Video clip available
اتحادی جماعتوں کا اجلاس، جنرل کیانی کی سرحدی صورتِ حال پر بریفنگ  Video clip available
Muslims’ America – Episode 2 part 1 – The Muslim Pacifists  Video clip available
مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں کیوں؟  Video clip available
براک اوباما پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار نہیں ہیں  Video clip available
ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں  Video clip available