Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

اسرائیلیوں کی اکثریت المرٹ کا  استعفی چاہتی ہے:اسرائیلی  رائے عامہ

May 12, 2008

Ehud Olmert makes his opening remarks to the weekly cabinet meeting, 24 Jun 2007

    ایہود اولمرٹ

تازہ رائے عامہ میں بتایا گیا ہے کہ ایک امریکی کاروباری شخص سے رشوت لینے کے الزامات پر، اسرائیلیوں کی اکثریت یہ چاہتی ہے کہ وزیرِ اعظم ایہود اولمرٹ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

جائزے کی تفصیلات اخبار ’ییڈیوٹ اہرونوٹ‘ میں آج پیر کے دِن شائع ہوئی ہیں، جِن سے معلوم ہوا ہے کہ 59فی صد اسرائیلی استعفےکے حامی ہیں، جب کہ 33فی صد سمجھتے ہیں کہ اُن کواپنی میعاد مکمل کرنی چاہیئے۔

ساٹھ فی صد کا کہنا ہے کہ وہ مسٹر اولمرٹ کے بے گناہ ہونے کے بیانات کو درست نہیں سمجھتے۔

اسرائلیوں کے دس میں سے چار کا کہنا تھاکہ مسٹر اولمرٹ کی کابینہ میں وزیرِ خارجہ زِپی لیونی، جو کہ مرکزیت پسند قدیمہ پارٹی کی سربراہ ہیں، وہ اِس قابل ہیں کہ اولمرٹ کی جگہ لے سکیں۔

مسٹر اولمرٹ پر الزام ہے کہ اُنہوں نے مورس تلنسکی نامی ایک امریکی کاروباری شخص سے لاکھوں ڈالر کی رشوت لی تھی، جب کہ وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ یہ قانونی طور پر الیکشن مہم کے لیے وصول کردہ چندہ تھا۔

حالیہ دِنوں میں اسرائیل کی پولیس نے دونوں سے تفتیش جاری رکھی ہے۔ مسٹر اولمرٹ نے عہد کیا ہے کہ وہ مستعفی ہو جائیں گے، اگر اُن پر الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔

اتوار کو مسٹر اولمرٹ کی کابینہ میں قدیمہ پارٹی سے وابستہ وزیروں کا کہنا ہے کہ وہ عہدے پر برقرار رہنے کےاُن کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، جب کہ پولیس اِن الزامات کی چھان بین جاری رکھے۔

وزیرِ اعظم بننے سے پہلے بھی مسٹر اولمرٹ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پرپولیس کی طرف سےمتعددتفتیشوں کا سامنا کر چکے ہیں۔ تاہم اُن پر باضابطہ الزامات کبھی عائد نہیں کیے گئے۔

نوے کی دہائی میں مسٹر اولمرٹ یروشلم کے دو بار میئر منتخب ہوچکے ہیں اوراپنی سابقہ سیاسی جماعت، لِیکُد ، میں مختلف عہدوں کے لیے کوشاں رہے ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
بھکر میں خودکش حملہ کم از کم 15 ہلاک

  مزید خبریں
زرداری بیان: کشمیر میں شدید مذمت، بھارتی حکومت کا خیر مقدم
صدارتی انتخابات میں چار ہفتے باقی: انتخابی مہم میں گہما گہمی
صدر کا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا
پیر کے روز حصص کی عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان
دارفر کے کلمہ کیمپ کی حفاظت کے لیے امن کار تعینات
زمبابوے میں شراکت اقتدار کے مذاکرات
ترک فضائیہ کا شمالی عراق میں کرد ٹھکانوں پر حملہ
بہار کے سیلاب زدگان کی عید
ملائیشیا کے مقبول بلاگر کو الزام تراشی کے مقدمے کا سامنا
مالی مشکلات کے پیشِ نظر، پاکستان کی  ریٹنگ میں کمی
مصری پولیس نے غزہ کی پٹی میں طبی سامان لے جانے سے روک دیا
کرغزستان میں زلزلے سے 60 افراد ہلاک
2008 کا نوبیل انعام تین یورپی سائنس دانوں نے حاصل کرلیا
عالمی عدالت کے استغاثہ کی جانب سے یوگنڈا کے باغیوں کی گرفتاری کی اپیل
سری لنکا خودکش حملے میں کم از کم 20 ہلاک
بندکمرے میں پاکستانی پارلیمانی تاریخ کا تیسرامشترکہ اجلاس
”معزول ججوں نے دوبارہ حلف اُٹھاکر حکومت پر دباؤ کم کر دیا“
کرغستان میں زلزلے سے کم ازکم 58 ہلاک
فلسطینیوں کے ساتھ  امن مذاکرات جاری رہنے چاہئیں:اسرائیلی وزیرِ خارجہ
کیا بیل آؤٹ پلان معیشت کو بحران سے نکال سکے گا؟  Video clip available
امریکی نائب صدارتی مباحثے کے نوجوان ووٹرز پر اثرات  Video clip available
کلثوم لاکھانی اپنے بلاگ کے ذریعے پاکستان کاروشن رخ سامنے لارہی ہیں  Video clip available
امریکی انتخابات میں صدارتی امیدواروں میں دلچسپی ایک تاریخی واقعہ ہے  Video clip available