Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

برما کے طوفان زدگان کے لیے امریکی امداد

May 12, 2008

Victims of Cyclone Nargis in Laputta township in the Irrawaddy Delta of Burma
         برما کے طوفان زدہ علاقوں کے باشندے
ایک امریکی فوجی باربردار طیارہ کئی ٹن امدادی سامان لے کر پیر کے روز رنگون میں اترا۔

سمندری طوفان نرگس کے برما سے ٹکرانے کے ایک ہفتے بعد یہ امریکہ کی جانب سے آنے والی پہلی امدادی پرواز ہے۔ عالمی برداری برما کی حکومت پر یہ زور دے رہی ہے کہ وہ غیر ملکی امداد کے لیے اپنے دروازے بین الاقوامی برداری پر کھول دے۔

تھائی لینڈ میں قائم امریکی فضائی مرکز سے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے پینے کا پانی، مچھردانیاں اور کمبل بھیجے گئے ہیں۔ اس طیارے سے بحر الکاہل میں امریکی بحریہ کے کمانڈر اور دوسرے امریکی عہدے دار بھی برما پہنچے ہیں۔

ایڈمرل ٹموتھی کیٹنگ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ وہ اپنے ساتھ برما کے اعلی فوجی کمانڈروں کے لیے ایک خط لے کر جارہے ہیں جس میں انہیں امریکی فوجی جہازوں ، ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کی مدد کی پیش کش کی گئی ہے۔

برما کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس طوفان میں28400 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے اورکم از کم37 ہزار افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ اقوام متحدہ نے پیر کے روز انتباہ کیا ہے کہ اگر بین الاقوامی امدادی کوششیوں کی رفتار تیز نہ کی گئی تو مزید جانی نقصان ہوسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ برما میں تقریباً 20 لاکھ افراد کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
فرانسیسی صدر اور اوباما کی ملاقات
پنجاب حکومت نے 488 ملازمین کو برطرف کر دیا
اگلے برس دوبارہ آ کر نانگا پربت کو سر کریں گے: اطالوی کوہ پیما
دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ملک  چین
قدرتی گیس سے مالا مال بلوچستان میں CNGکے صرف 5سٹیشن
”F-16طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال ہورہے ہیں“
طالبان نے آٹھ پاکستانی رہا کر دیے
چار ملکوں کا پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار
بنگلور میں بم دھماکے، کم از کم دو افراد ہلاک
زمبابوے کی حکمران جماعت نے صدر موگابے کے دوبارہ انتخاب پر مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے دیا
ماؤ نوازوں نے نیپال کی نئی  حکومت بنانے کے لیے شرائط عائد کردیں
عراق میں تیل کمپنیوں کے معاہدوں میں امریکی کردار پر تحقیقات
لبنان میں فرقہ وارنہ جھڑپوں میں تین افراد ہلاک
قبرص پر مذاکرات تین ستمبر کو شروع ہوں گے: اقوام متحدہ
جرمنی کی سب سے بڑی فضائی کمپنی کو ہڑتال کا سامنا
درد کش دوا فینٹانِل کے غیر قانونی استعمال سے امریکہ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک
مسلمانوں کا امریکہ: مسلم امن پسند ۔۔۔ دوسری قسط، پہلا حصہ  Video clip available
ڈینور میں ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا پہلا صدارتی کنونشن سو برس پہلے کیا تھا  Video clip available
کئی ملکوں میں سرخ فیتہ کاروبار کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے  Video clip available
اتحادی جماعتوں کا اجلاس، جنرل کیانی کی سرحدی صورتِ حال پر بریفنگ  Video clip available
Muslims’ America – Episode 2 part 1 – The Muslim Pacifists  Video clip available
مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں کیوں؟  Video clip available
براک اوباما پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار نہیں ہیں  Video clip available
ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں  Video clip available