Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

معاہدے میں فوجیوں کی واپسی شامل کرنا ہوگی۔ اولمرٹ

May 12, 2008

Ehud Olmert during an interview with The Associated Press at his office in Jerusalem, Aug. 2, 2006<br /><br />

اسرائیلی وزیرِ اعظم ایہود اولمرٹ

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے مصری انٹیلی جنس کے سربراہ سے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ معاہدے میں اسلحے کی سمگلنگ ختم کرنے اور اغوا شدہ اسرائیلی فوجیوں کو رہا کرانے کر شرائط شامل ہونگی۔

مسٹر اولمرٹ نے آج جناب عمر سلیمان سے ملاقات کی جو غزہ کی پٹی پر قابض حماس کےراہنماؤں کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ کرانے کے لیے اسرائیلی راہنماؤں سے بات چیت کررہے ہیں۔مسٹر اولمرٹ نے کہا کہ گِلاد شالت کی رہائی، غزّہ میں صورتِ حال کو معمول پر لانے میں اہم کردار ادا کریگی۔

عسکریت پسند تنظیم حماس کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل، غزّہ پر عاید پاندیاں ختم کر دے تو وہ جنگ بندی کے کسی معاہدے کے لئے راضی ہوسکتی ہے۔اسکے علاوہ حماس کا مطالبہ ہے کہ مسٹر شالت کی رہائی کے عوض سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ اسرائیلی عہدے داریہ چاہتے ہیں کہ مسلح فلسطینی گروہ جن میں حماس کے عسکریت پسند بھی شامل ہیں، اپنے حملے اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ روک دیں۔

جناب سلیمان نے آج اسرائیلی وزیرِ دفاع ایہود براک سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے بعد مسٹر براک نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر فلسطینی عسکریت پسندوں نے اسرائیل پر حملے بند نہ کئے تو اسرائیل کے پاس غزّہ میں ایک بڑی کارروائی کے سوا چارہ نہیں ہوگا۔

زمینی صورت حال یہ ہے کہ پچھلےسال جون میں غزہ پر حماس کے قبضے کے بعد سے اسرائیل اور مصر نے غزہ کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کررکھی ہیں۔

ایک اور خبر میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں قائم واحد بجلی گھر کے لیےپیر سے ایندھن کی فراہمی دوبارہ شروع کردی ہے جو ہفتے کے روز فلسطینی عہدے داروں کے مطابق ایندھن نہ ہونے کے باعث بند ہوگیا تھا۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
پنجاب حکومت نے 488 ملازمین کو برطرف کر دیا
اگلے برس دوبارہ آ کر نانگا پربت کو سر کریں گے: اطالوی کوہ پیما
قدرتی گیس سے مالا مال بلوچستان میں CNGکے صرف 5سٹیشن
دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ملک  چین
چار ملکوں کا پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار
جدید ادب کی  اہم نسوانی آوازیں  Audio Clip Available
”F-16طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال ہورہے ہیں“
بنگلور میں بم دھماکے، کم از کم دو افراد ہلاک
طالبان نے آٹھ پاکستانی رہا کر دیے
فرانسیسی صدر اور اوباما کی ملاقات
زمبابوے کی حکمران جماعت نے صدر موگابے کے دوبارہ انتخاب پر مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے دیا
ماؤ نوازوں نے نیپال کی نئی  حکومت بنانے کے لیے شرائط عائد کردیں
عراق میں تیل کمپنیوں کے معاہدوں میں امریکی کردار پر تحقیقات
لبنان میں فرقہ وارنہ جھڑپوں میں تین افراد ہلاک
قبرص پر مذاکرات تین ستمبر کو شروع ہوں گے: اقوام متحدہ
جرمنی کی سب سے بڑی فضائی کمپنی کو ہڑتال کا سامنا
درد کش دوا فینٹانِل کے غیر قانونی استعمال سے امریکہ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک
مسلمانوں کا امریکہ: مسلم امن پسند ۔۔۔ دوسری قسط، پہلا حصہ  Video clip available
ڈینور میں ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا پہلا صدارتی کنونشن سو برس پہلے کیا تھا  Video clip available
کئی ملکوں میں سرخ فیتہ کاروبار کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے  Video clip available
اتحادی جماعتوں کا اجلاس، جنرل کیانی کی سرحدی صورتِ حال پر بریفنگ  Video clip available
Muslims’ America – Episode 2 part 1 – The Muslim Pacifists  Video clip available
مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں کیوں؟  Video clip available
براک اوباما پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار نہیں ہیں  Video clip available
ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں  Video clip available