 |
| وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی |
منگل کے روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں وائس آف امریکہ کو ایک تفصیلی انٹرویو دیتے ہوئے وزیر ِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وزرا کی وفاقی کا بینہ سے علٰحٰیدگی ایک عارضی معاملہ ہے اورججوں کی بحالی کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ اسکے اختلافات کو دور کر لیا جائیگا۔
وزیرِ اعظم گیلانی نے اس الزام کو رد کیا کہ حکومت نواز شریف ا ور ان کے بھائی شہباز شریف کو ضمنی انتخابات سے روکنے کی کوشش کریگی۔
دہشت گردی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیرِ اعظم گیلانی نے کہا کہ یہ پاکستان کی اپنی جنگ ہے اور اب اس مسئلے کے حل کے لئے ان کی حکومت مذاکرات پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔تاہم انہوں نے واضح کیا کہ بات چیت صرف ان لوگوں سے کی جائیگی جو ہتھیار پھینک کر تشدد کی راہ چھوڑ دینگے۔
وزیرِ اعظم گیلانی نے ایران پاکستان اور بھارت کو ملانے والی مجوّزہ گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی مخالفت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ توانائی پاکستان کی اپنی ضرورت ہے اور اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ملکی مفادات کو مدّ ِ نظر رکھ کر کیا جائیگا۔