Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

چین میں زلزلے بعد منہدم عمارتوں کے ملبے سے ہزاروں لوگوں کو نکالنے کہ کوشیش جاری

May 13, 2008

A Chinese boy waits to be rescued from the rubbles of a collapsed building in Beichuan, southwest China's Sichuan province, 13 May 2008
ملبے تلے دبا ایک چینی نوجوان امداد کا منتظر ہے
آج منگل کے روز امدادی کارکنوں کی ٹیمیں سی چوان صوبے میں منہدم عمارتوں کے ملبے تلے ہزاروں لوگوں کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ کل پیر کے دن آنے والے زلزلے میں 12 ہزار سے زیادہ اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔

 

سرکاری خبر رساں ایجنسی زنہوا کا کہنا ہے کہ پچھلے تین عشروں میں یہ مہلک ترین زلزلہ تھا۔

 

آج منگل کے روز پہلی امدادی ٹیم  وین چوان پہنچی جہاں کی آبادی ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ابھی تک وہاں ہونے والی ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔تاہم زنہُوا کی ابتدائی اطلاع میں کہا گیا تھا کہ زلزلے میں دب کر ہلاک ہونے والوں کی بہت بڑی تعداد ہے۔اطلاع میں یہ بھی کیا گیا تھا کہ زلزلے کی شدّت سے عمارتوں کے منہدم ہونے کے باعث ستّر فی صد سڑکیں اور پل ناکارہ ہو چکے ہیں۔

 

بعد میں سرکاری ٹیلی ویژن پر دکھا ئی جانے والی اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعظم نے متاثرہ مقامات پر پہنچ کر سڑکوں سے فوری طور پر ملبہ ہٹانے کے احکامات جاری کئے ہیں تاکہ امدادی کارکن وہاں آسانی سے آ جا سکیں۔50 ہزار سے زیادہ فوجی امدادی کاموں کے لئے بھیج دئے گئے ہیں تاکہ عمارتوں کے ملبے میں دبے افراد کو نکال سکیں۔

 

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین کے زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے پانچ لاکھ ڈالر کی امداد دے گا۔ آج منگل کے روز امریکی صدر بش نے چین کے صدر ہو جنتاؤ سے بات کی اور اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
فرانسیسی صدر اور اوباما کی ملاقات
پنجاب حکومت نے 488 ملازمین کو برطرف کر دیا
اگلے برس دوبارہ آ کر نانگا پربت کو سر کریں گے: اطالوی کوہ پیما
دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ملک  چین
قدرتی گیس سے مالا مال بلوچستان میں CNGکے صرف 5سٹیشن
”F-16طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال ہورہے ہیں“
طالبان نے آٹھ پاکستانی رہا کر دیے
چار ملکوں کا پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار
بنگلور میں بم دھماکے، کم از کم دو افراد ہلاک
زمبابوے کی حکمران جماعت نے صدر موگابے کے دوبارہ انتخاب پر مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے دیا
ماؤ نوازوں نے نیپال کی نئی  حکومت بنانے کے لیے شرائط عائد کردیں
عراق میں تیل کمپنیوں کے معاہدوں میں امریکی کردار پر تحقیقات
لبنان میں فرقہ وارنہ جھڑپوں میں تین افراد ہلاک
قبرص پر مذاکرات تین ستمبر کو شروع ہوں گے: اقوام متحدہ
جرمنی کی سب سے بڑی فضائی کمپنی کو ہڑتال کا سامنا
درد کش دوا فینٹانِل کے غیر قانونی استعمال سے امریکہ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک
مسلمانوں کا امریکہ: مسلم امن پسند ۔۔۔ دوسری قسط، پہلا حصہ  Video clip available
ڈینور میں ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا پہلا صدارتی کنونشن سو برس پہلے کیا تھا  Video clip available
کئی ملکوں میں سرخ فیتہ کاروبار کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے  Video clip available
اتحادی جماعتوں کا اجلاس، جنرل کیانی کی سرحدی صورتِ حال پر بریفنگ  Video clip available
Muslims’ America – Episode 2 part 1 – The Muslim Pacifists  Video clip available
مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں کیوں؟  Video clip available
براک اوباما پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار نہیں ہیں  Video clip available
ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں  Video clip available