Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

برما  کے طوفان زدہ علاقوں میں ایک نئے طوفان کا اندیشہ، عالمی امداد اب بھی پوری طرح نہیں پہنچ رہی ہے

May 14, 2008

Burma cyclone survivors line up to receive food and water from local donors on the outskirts of Rangoon, Burma, 14 May 2008
برما میں متاثرین خوراک اور پانی کے حصول کے لیے پریشان کھڑے ہیں
برما میں، جہاں پہلے ہی ایک شدید گرد باد نرگس نے بیس لاکھ لوگوں کو بے گھر کر رکھا ہے ،اب ایک اور بڑے طوفان کی آمد آمد ہے۔

 

پرل ہاربر، ہوائی میں واقع طوفانوں سے پیشگی آگاہ کرنے والے ادارے نے جو امریکی محکمہء دفاع کا حصہ ہے، آج بدھ کے روز خبردار کیا ہے کہ یہ طوفان اس راستے پر چلے گا جہاں دریائے ایراوتی کا زرعی ڈیلٹا اسکی زد میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ طوفان آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر طوفانی ہواؤں میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے تین ماہ میں، یعنی مون سوُن سے پہلے، اگر کسان کھیتوں میں جا کر چاول نہ بو سکے تو اندیشہ ہے کہ ملک خوراک کی شدید قلت کا شکار ہو جائیگا۔

 

اقوامِ متحدہ کے امدادی ادارے کی ایک ترجمان امیندا پِٹ نے کہا ہے کہ طوفان سے متاثرہ افراد کو جو تھوڑی بہت ا مداد پہنچ رہی ہے وہ ناکافی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بحران میں زندہ بچ جانے والوں کو بیماریوں کا خطرہ ہے جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں ،جو پہلے ہی 34ہزار کے قریب ہے، اضافہ ہو جائیگا۔

 

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم سماک سندراویج آج بدھ کے روز برما پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ حکومت سے اپیل کریں گے کہ وہ بین الاقوامی امداد زیادہ سے زیادہ قبول کریں۔

 

برما کی فوجی حکومت نے تھائی لینڈ کی اس پیش کش کو منظور کر لیا ہے کہ تھائی لینڈ کے امدادی کارکن تباہ شدہ علاقوں میں جائیں گے۔

 

اگلے ہفتے سنگاپور میں جنوب ایشیا کے وزراء خارجہ کا اجلاس ہو رہا ہے۔ جس میں برما میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی پر غور کیا جائے گا۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
امریکی معیشت کی بحالی
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available