Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

جوہری تنازعے کے حل کے لیے ایران کو سکیورٹی کی ضمانتیں  نہیں دی جائینگی: امریکہ

May 14, 2008

160_Iran_us_flags_xeno_eng_
روس نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازعے کے حل میں مدد کے لیے ایران کو سیکیورٹی کی ضمانتیں دیں۔

روسی خبررساں اداروں نے وزیر خارجہ سرگے لیَوروف کے بدھ کے ایک بیان کے حوالےسے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کو یہ یقین دہانی بھی کرانی چاہیے کہ تہران مشرق وسطیٰ مذاکرات میں ایک بہتر کردار ادا کرے۔

لیَوروف نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور ایرانی جوہری صورت حال کے حل کے سلسلے میں ایک مؤثر طریقہ ہے۔روسی خبررساں اداروں نے کہا کہ لیَوروف نے ان خیالات کا اظہارجرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر سٹائن مائر کےساتھ روسی شہر یکاترین برگ میں ملاقات کے بعد کیے تھے۔

تاہم امریکہ نے کہا ہے کہ ایسی ضمانتوں کے بارے کچھ زیرِ غور نہیں ہے۔ صدر جارج بش کے ایک ترجمان نے، جو صدر کے ہمراہ اسرائیل کے دورے پر ہیں، وی او اے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے لئے اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ وہ اسرائیل کو صفحہء ہستی سے مٹانے کی دھمکیاں دینا چھوڑ دے اور عراق، افغانستان اور لبنان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ختم کر دے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں