Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

چین میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

May 14, 2008

Rescuers search rubble of collapsed Juyuan middle school in Dujiangyan, Sichuan province, 12 May 2008

ملبے کے نیچے دبے ہوئے لوگوں کی تلاش جاری

چین میں زلزلے سے متاثرہ صوبے سی چوان میں مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ہزاروں افراد ابھی تک ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔ بدھ کے روز ملبے سے ایک حاملہ عورت کو زلزلے کے دو روز بعد بحفاظت زندہ نکال لیا گیا۔

عورت کو جو آٹھ ماہ کی حاملہ تھی ایک منہدم اپارٹمنٹ بلڈنگ کے ملبے سے نکال کر فوری طورپر اسپتال پہنچایا گیا۔

خبررساں ادارے رائیٹر کو عورت کے ایک رشتے دار نے بتایا کہ اس کا خاندان بہت خوش ہے لیکن اس نے ان لوگوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا جوابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔

سرکاری خبررساں ادارے زن ہوا نے بتایا ہے کہ ایک تین سالہ بچی کو بھی بچالیا گیا جو چالیس گھٹنے سے زیادہ وقت تک اپنے والدین کے جسموں کے نیچے دبی رہی تھی۔

ہانگ کانگ نے امدادی کام میں مدد کے لیے پچاس ہزار سے زیادہ فوجی اور46 ملین ڈالر کی امداد بھیج دی ہے اور بین الاقوامی براداری بھی چین کو امداد بھیج رہی ہے۔

انٹرنیشنل ا ولمپک کمیٹی نے دس لاکھ ڈالر کی امدادی رقم ، کمبل اور خیمے دینے کا وعدہ کیا ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
لاپتا افراد کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ جا سکتے ہیں: متاثرین
حامد کرزئی منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں: سابق امریکی عہدے دار
دہشت گردی کا مل کر مقابلیں کریں: اوباما کی برلن میں تقریر
مسلمانوں کا امریکہ: مسلم امن پسند ۔۔۔ دوسری قسط، پہلا حصہ  Video clip available
اگر فلور ملوں کو آٹے کا کوٹہ جاری کیا جائے تو آٹا سستا بیچا جا سکتا ہے: مل مالکان
شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام کو کلیتاً برسرِ عام لائے: رائس
غربِ اردن میں متنازعہ یہودی بستی کی تعمیر کا از سرِ نو منصوبہ
ہنگو میں معمولات زندگی بحال ہورہے ہیں
ڈینور میں ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا پہلا صدارتی کنونشن سو برس پہلے کیا تھا  Video clip available
کئی ملکوں میں سرخ فیتہ کاروبار کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے  Video clip available
اتحادی جماعتوں کا اجلاس، جنرل کیانی کی سرحدی صورتِ حال پر بریفنگ  Video clip available
تحریک اعتماد میں ناکامی کے بعد حکومت کے خلاف ملگ گیر تحریک چلانے کا فیصلہ
Muslims’ America – Episode 2 part 1 – The Muslim Pacifists  Video clip available
مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں کیوں؟  Video clip available
شمالی کوریا کے وزیرِخارجہ سے ملاقات خوش گوار تھی: کانڈولیزا رائس
براک اوباما پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار نہیں ہیں  Video clip available
ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں  Video clip available