بھارتی فوجی عہدے داروں نے پاکستان پر یہ الزام لگایا ہے کہ اس نے بدھ کے روز کشمیر کی سرحد پرفائرنگ کرکے فائربندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
اسلام آباد نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر کوئی فائرنگ نہیں کی ہے ۔ بھارت نے کہا ہے کہ اس کے فوجیوں نے بدھ کے اس واقعہ میں کوئی جوابی فائرنگ نہیں کی ہے اور یہ کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
بھارتی کنٹرول کے کشمیر سے ملنے والی ایک خبر کے مطابق سری نگری سے تقریباً 170 کلومیٹر پر واقع کپواڑہ ضلع میں تنگ دھار کے علاقے میں سرحد پار سے لگ بھگ 60 گولیاں چلائی گئیں۔ بھارت اور پاکستان دونوں کے فوجی عہدے داروں نے کہا ہے کہ انہوں نے اس واقعہ پر گفتگو کے لیے ایک اجلاس طے کیا ہے۔