Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بالی وڈ کی اداکارہ مادھوری ڈکشت  کچھ دنوں کے لیےفلمی دنیا سے کنارہ کش


May 14, 2008

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشت ایک بار پھر فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہیں۔ مادھوری کے بزنس مینیجر راکیش ناتھ کے مطابق اس ہفتے کے آخر تک مادھوری امریکہ واپس چلی جایئں گی۔

واضح رہے کی گزشتہ سال یش راج بینر کی فلم ’آجا نچلے’ سے مادھوری نے فلمی دنیا میں واپسی کی تھی۔قیاس آرائیاں یہ بھی کی جارہی ہیں فلموں کو عارضی طور پر الوداع کہنے کی وجہ اُن کی فلم آجا نچلے کا فلاپ ہونا ہے۔

پدماشری ایوارڈ کو لینے کے لیےمادھوری اپنے شوہر سرجن ڈاکٹر رام کے ساتھ بھارت آئی ہوئیں ہیں۔ بھارت کی صدر پرتیبھا پاٹل کے ہاتھوں دارلحکومت دلی میں مادھوری نے پدماشری ایوارڈ حاصل کیا۔

مادھوری کی فلم ’آجا نچلے ’بھلے ہی فلاپ ہوگئی ہو تاہم 50 سے زائد فلموں میں اپنی بے مثال اداکاری کے جوہر دکھانے والی مادھوری کا شمار اب بھی بالی وڈ کی چوٹی کی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ اسی لیے یہ افواہ کافی سرگرم تھی کہ یش چوپڑہ اپنی اگلی فلم میں مادھوری کو سائن کرنے کے خواہش مند ھیں۔

تاہم راکیش ناتھ نے صحافیوں سے اِس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادھوری بہت جلد امریکہ واپس لوٹ رہی ھیں اور اسی لیے انھوں نے کوئی نئی فلم سائن نہیں کی ہے۔

یہ پہلی بار نہیں جب با لی وڈ کی کسی ہیروئن نےشادی کے بعد عارضی طور پر فلموں کو الوداع کہا ہے۔ سری دیوی ہو یا سونالی بیندرے ، روینہ ٹنڈن ہو یا کاجول ہندی فلموں کی تمام چوٹی کی اداکاراؤں نے شادی کے بعد ازواجی زندگی کو سنوارنے کے لیےاپنے فلمی کئیریر کو الوداع کہا۔

مادھوری اپنے بھارتی نژاد کے امریکہ میں مقیم شوہر کے ساتھ فلوریڈا میں رہتی ھیں۔اُن کے دو بیٹے بھی ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
امریکی معیشت کی بحالی
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available