Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کا اعلان جلد متوقع

May 14, 2008

North Korea nuclear
جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنی تمام جوہری سرگرمیوں کے اعلان کے لیے تیار ہورہا ہے تاکہ پیانگ یانگ کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کے خاتمے سے متعلق طویل عرصے سے تاخیر کے شکار مذاکرات کو دوبارہ شروع کیا جاسکے۔

جنوبی کوریا کی وزرات خارجہ کے ایک ترجمان نے بدھ کے روز کہا کہ توقع ہے شمالی کوریا اپنی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں ایک باقاعدہ اعلان آئندہ دنوں میں چین کے حوالے کردے گا۔ چین ان چھ ملکی مذاکرات کی میزبانی کررہا ہے جس کا مقصد شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو ختم کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ توقع ہے کہ بیجنگ مذاکرات کے دوسرے فریقوں کو بھی اس اعلان کی نقول فراہم کرے گا۔توقع ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور ان امور پر مرکوز ہوگا کہ اعلان کے مندرجات کیا ہیں اور ان کی تصدیق کیسے کی جائے۔

شمالی کوریا اُس معاہدے کے تحت معلومات فراہم کررہا ہے جس پر پچھلے سال دستخط ہوئے تھے۔ اس معاہدے کے تحت شمالی کوریا کو اپنی جوہری صلاحیت کو ختم کرنے کی سمت بڑھنے کے عوض سفارتی مراعات کے ساتھ ساتھ مالی اور توانائی کی امداد فراہم کی جائے گی۔

اگلے ہفتے واشنگٹن میں امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے سینئر سفارت کارمذاکرات کی تیاری کے لیے ملاقات کررہے ہیں۔

منگل کے روز امریکی مندوب سَنگ کِم نے کہا کہ شمالی کوریا نے امریکہ کو جو دستاویزات فراہم کی ہیں اُن میں اُس ملک کی پلوٹونیم کی پیداوار سے متعلق تمام تفصیلات موجود ہیں۔

 18 ہزار 800 صفحات پر مشتمل ان دستاویزات میں یانگ بیان کے پانچ میگا واٹ جوہری ری ایکٹر اور ری پراسسنگ پلانٹ کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
لاپتا افراد کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ جا سکتے ہیں: متاثرین
حامد کرزئی منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں: سابق امریکی عہدے دار
دہشت گردی کا مل کر مقابلیں کریں: اوباما کی برلن میں تقریر
مسلمانوں کا امریکہ: مسلم امن پسند ۔۔۔ دوسری قسط، پہلا حصہ  Video clip available
اگر فلور ملوں کو آٹے کا کوٹہ جاری کیا جائے تو آٹا سستا بیچا جا سکتا ہے: مل مالکان
شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام کو کلیتاً برسرِ عام لائے: رائس
غربِ اردن میں متنازعہ یہودی بستی کی تعمیر کا از سرِ نو منصوبہ
ہنگو میں معمولات زندگی بحال ہورہے ہیں
ڈینور میں ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا پہلا صدارتی کنونشن سو برس پہلے کیا تھا  Video clip available
کئی ملکوں میں سرخ فیتہ کاروبار کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے  Video clip available
اتحادی جماعتوں کا اجلاس، جنرل کیانی کی سرحدی صورتِ حال پر بریفنگ  Video clip available
تحریک اعتماد میں ناکامی کے بعد حکومت کے خلاف ملگ گیر تحریک چلانے کا فیصلہ
Muslims’ America – Episode 2 part 1 – The Muslim Pacifists  Video clip available
مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں کیوں؟  Video clip available
شمالی کوریا کے وزیرِخارجہ سے ملاقات خوش گوار تھی: کانڈولیزا رائس
براک اوباما پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار نہیں ہیں  Video clip available
ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں  Video clip available