فلسطینی ذرائع نے کہا ہے جنوبی غزہ کی پٹی میں بدھ کی صبح اسرائیلی فضائی حملوں میں دو فلسطینی عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ دو فضائی حملے اس وقت کیے گئے جب قصبے خان یونس کے قریب فوجیوں کی عسکریت پسندوں سے جھڑپ ہوئی۔
فلسطینی طبی عہدے داروں نے کہا ہے کہ حماس کا کم ازکم ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے ۔غزہ کی پٹی پر حماس کا کنٹرول ہے۔
ان کا کہنا ہےکہ کم از کم 2 اور مسلح افراد اس حملے میں زخمی بھی ہوئے۔