Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

آزاد قبائیلی علاقے باجوڑ میں میزائل حملہ: 12افرا ہلاک

May 14, 2008

عہدے داروں اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آج بدھ کے روزافغانستان کی سرحد کے قریب باجوڑ کے شورش زدہ خطے میں میزائل کے ایک حملے میں کم از کم 12افراد ہلاک ہوئے۔

 

سلامتی سے متعلق عہدے داروں کا کہنا ہے کہ دو دھماکوں میں  ڈماڈولہ قصبے کا ایک گھر تباہ ہوا۔خیال کیا  جاتا ہے کہ اِس علاقے میں القاعدہ اور طالبان سے وابستہ جنگجو سرگرمِ عمل  ہیں۔

 

سیکیورٹی کے شعبے سے متعلق پاکستانی عہدے دار نے کہا ہے کہ بظاہر میزائل امریکہ کے بغیر پائلٹ کے طیارے سے فائر کیا گیا۔

 

میزائل حملے کے بارے میں رپورٹ کی تصدیق کے لیے پاکستانی فوج کے ترجمان، میجر جنرل اطہر عباس سے فوری رابطہ نہیں ہو سکا۔

وائس آف امریکہ کے نمائندے شمیم شاہد کے مطابق طالبان تحریک کے نائب ترجمان سالار مسعود نے کہا ہے کہ مذہبی عالم مولوی عبید اللہ کے گھر سرھد پار افغانستان سے اتحادی افواج نے میزائیل داغے ہیں۔

 

مقامی قبائیل کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھر ایک مدرسے سے ملحق ہے جہاں پر متعدد مقامی اور غیر مقامی طلبا قیام پزیر ہیں۔

 

دوسری طرف پاکستانی عہدے داروں نے بتایاہےکہ طالبان عسکریت پسندوں سے امن سمجھوتے کے حوالے سے کی جانے والی کو ششوں کے سلسلے میں پاکستانی فوجیں شورش  زدہ جنوبی وزیرستان کے دیہی علاقوں اور قصبوں سے لوٹنا شروع ہو گئی ہیں۔

 

تاہم، ایک فوجی ترجمان نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ فوجیوں کی نئے سرے سے تعینانی کی جارہی ہے، اور یہ کہ فوجیں  پسپا نہیں ہو رہی ہیں۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ افغان سرحد کے ساتھ فوج کی نئی سرے سے تعیناتی کے عمل سے  نقل مکانی کرنے والے شہریوں کے لیے یہ ممکن ہو گا کہ وہ  اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔

 

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
کائنات  کس چیز کی بنی ہوئی ہے؟
قیامت کے  یہ نامے ۔۔۔ غالب اور کارل مارکس کی خط و کتابت
’بھارتی حکمران اتحاد میں پھوٹ سے حکومت نہیں گرے گی‘
کراچی میں عمارت منہدم، دس مکین ہلاک
مشرقی افغانستان میں اتحادیوں کے فضائی حملے میں متعدد شہری ہلاک
صدر بش بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریبات میں شریک ہوں گے
چین کے ایک پانڈے نے دوپچوں کو جنم دیا
ملائیشیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج
1927ءکی جرمن سائنس فکشن فلم ’میٹروپولس‘ کی اصل ریل  کی دریافت
کولمبیا کی فوج نے ایک ٹن دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ پکڑ لیا
دہشت گرد ملک سے بھاگ رہے ہیں: انڈونیشی وزیر خارجہ
اسرائیل نے غزہ کے ساتھ اپنی سرحدی گذرگاہیں دوبارہ کھول دیں
آسام میں دوبارہ سیلابی ریلا،50 ہزار افراد بے گھر
بی جے پی نےپارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے اور اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کردیا
ڈاکٹر قدیر خان کے تازہ بیان سے جوہری سکینڈل ایک بار بھر دنیا کی توجہ کا مرکز
سینٹری فیوجز شمالی کوریا بھیجنے کے بارے میں ڈاکٹر قدیر کے بیان کی پاکستانی فوج کی جانب سے تردید
خیبر ایجنسی میں مذہبی تنظیم اور انتظامیہ کے درمیان مفاہمت کے لیے کوششیں
جی۔ایٹ سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے صدر بش آج ہفتہ کو جاپان جا رہے ہیں
چار جولائی: امریکہ کا یوم آزادی  Video clip available
خون کا عطیہ دینا انسانیت کی ایک بڑی خدمت ہے  Video clip available
واشنگٹن میں سالانہ پاک وہند مشاعرہ  Video clip available
چاڈ کے ڈکٹیٹر کے مظالم پر ہیومن رائٹس واچ کی فلم  Video clip available
جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہوجائےگا  Video clip available