Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

پاکستانی باؤلر شعیب اختر نے کرکٹ میلہ لُوٹ لیا


May 14, 2008

Shoaib Akhtar
         پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر
با لی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی کولکتہ ٹیم نائٹ رائڈرز نے منگل کے روز انڈین پریمیئر لیگ کے ایک کرکٹ میچ میں دلی کے ڈئیرڈیویلس کو 23 رنز سے شکست دے دی۔

کرکٹ کے شائقین کے لیے  تو خیر ایک باسی خبر ہے مگر شو بز کے حوالے سے یہ ایک یاد گار دن تھا۔

 

انڈین پریمیئر لیگ نے کرکٹ اور فلمی دنیا کو آپس میں جوڑ دیا ہے۔ پہلے تو یہ ہوا کرتا تھا کہ کرکٹ کا کوئی بھولا بھٹکا کھلاڑی فلمی دنیا کا رخ کرلیا کرتا تھا مگر اب تو فلمی دنیا خود چل کر کرکٹ گراؤنڈ میں آگئی ہے۔ ایک طرف تماشائیوں کے پیولین میں بھارتی فلمی ستارے ہیں تو دوسری طرف میدان میں کرکٹ کے سٹار۔۔ عام تماشائی حیران ہیں کہ وہ کس کس طرف دیکھیں۔   

 

یوں تو نائٹ رائڈرز کے ہر میچ کے دوران کنگ خان یعنی  شاہ رخ کی اسٹیڈیم میں موجودگی کرکٹ کے کھیل پر حاوی رہتی ہے ۔ ذرائع ابلاغ نے تو اُنہیں نائٹ رائڈرز ٹیم کا بارہواں کھلاڑی بھی بنا دیا ہے۔ تاہم  منگل کے روز ’آئی پی ایل’ میں اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنی جارحانہ بولنگ سے کرکٹ شائقین کا دل جیت لیا۔ اختر کی ہرگیند پراسے بے تحاشہ داد و تحسین ملی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر شعیب اختر پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پانچ سال کی پابندی عائد کی ہے ۔ تاہم پاکستانی بورڈ نےانہیں عبوری طور پر تک

 آئ پی ایل کے میچوں میں کھیلنے کی اجازت دے دی۔

کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں ’راولپنڈی ایکسپریسشعیب کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لاکھوں کرکٹ کے شیدائی اکٹھا ہوئے تھے۔ شعیب نے بھی اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور منگل کے روز کھیلے گئے میچ میں اپنے جوہر کا خوب مظاہرہ کیا کرتے  گیارہ رنز کے عوض میں 4 وکٹ لیے۔

منگل کے روز پہلی چار وکٹیں شاہ رخ کے دوست شعیب اختر کی جھولی میں آئیں۔ شعیب کی کامیابی سے کولکتہ ٹیم کے مالک شاہ رخ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔  اور وہ منظر دیدنی تھا جب شعیب اختر کو مین آف دی میچ کا انعام دیا گیا، ایسا لگا جیسے یہ انعام شاہ رخ خان کو ملا ہو۔

 

 آخر میں جب شعیب اختر کو  مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا تو شاہ رخ  جذبات سے مغلوب شعیب اختر کی گود میں چڑھ گئے۔ آئی پی ایل میں کھیلے گئے 9 میچوں میں کولکتہ کی یہ پانچوی فتح تھی۔

ایک طرف شاہ رخ خان منگل کے روز کولکتہ کی ٹیم کو ملی جیت کی خوشی میں پھولے نہیں سما رہے تھے تو دوسری طرف اُن کی ٹیم کے پانچ کھلاڑی جنہوں نے کولکتہ ٹیم سے کھیلنے کا معاہدہ سائن کیا تھا وہ کافی اُداس ہے۔ کولکتہ ٹیم کے کوچ جان بوچانن نے یہ فیصلہ لیا ہے کی جن کھلاڑیوں نے آئی پی ایل کا ایک بھی میچ نہیں کھیلا ہے اُنہیں گھر واپس بھیج دیا جائیگا۔

  

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
مسلمانوں کا امریکہ: ’امریکی صوفیائے کرام‘ پہلی قسط، دوسرا حصہ
بل کلنٹن کی طرف سے اوباما کی حمایت
20 جولائی کو یومِ عدلیہ منانے کا اعلان
ہنگو میں لڑائی جاری ہے
پاکستانی فلم ’ذبح خانہ‘کی بھارت میں نمائش
نیلسن منڈیلا 90 برس کے ہوگئے
کے رائن امریکہ کی نئی ملک الشعرا
جوہری مذاکرات میں امریکہ کی شرکت مثبت اقدام ہے: ایران
سوڈان چاڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامند ہوگیا
آسٹریلیوی فضائی کمپنی کینٹس نے عملے میں ڈیڑھ ہزار کی کٹوتی کردی
برما نے  آسیان کا جمہوریت اور انسانی حقوق کا چارٹر منظور کر لیا
کوسوو کے صدر اور وزیر اعظم پیر کو صدر بش سے ملاقات کریں گے
صومالیہ میں عالمی ادارہٴ خوراک کا ایک اور کارکن ہلاک
کینیا کا سب سے رشوت خور ادارہ پولیس ہے: ٹرانس پرنسی انٹرنیشنل
اوباما کے دورے پرمیک کین کی جانب سے ستائش اور نکتہ چینی
Muslims’ America – American Sufis: Episode 1, Part 2
پاکستانی ہاکی ٹیم کے ڈوپ ٹیسٹ نہیں ہوں گے:سیکریٹری ہاکی فیڈریشن
احمد فراز کے انتقال کی خبر غلط ہے: قریبی ساتھی
ہنگومیں مبینہ طالبان جنگجوؤں کے خلاف کارروائی جاری
PCB کی جانب سے ورلڈاینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی
کینسر کے علاج میں پیش رفت