Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک مسلم امام کی ملک بدری کے مقدمے کی سماعت پیر سے دوبارہ شروع 


May 14, 2008

پیسیئیک کاؤنٹی کی مسجد کے امام محمد قتنانی کو گیارہ ستمبر کے بعد اس لیے شہرت ملی کہ انہوں نے مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے درمیان افہام و تفہیم پیدا کرنے کے لیے سرگرمی سے کام کیا۔ اس کے علاوہ امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں مثلًا ایف بی آئی وغیرہ کے ساتھ بھی مل کر کام کرنے کی کوشش کی۔

لیکن امریکی امیگریشن حکام نے امریکہ میں مستقل رہائش کے لیے فلسطینی نژاد ڈاکٹر قتنانی کی درخواست رد کر دی ہے اور اب ان کی امریکہ میں رہائش یا ملک بدری کے لیے مقدمہ جاری ہے۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر قتنانی نے 1999 میں گرین کارڈ کے لیے اپنی درخواست میں جھوٹ بولا تھا کہ ان پر کبھی کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔ جبکہ اسرائیلی حکام کے مطابق امام قتنانی کو اسرائیلی فوجی عدالت نے حماس کا رکن ہونے اور اس کی حمایت کرنے پر تین ماہ قید اور جرمانے کی سزا دی تھی۔ امریکی حکومت حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتی ہے۔

امام قتنانی کی وکیل کے مطابق اگرچہ اسرائیلی فوج نے امام قتنانی کو حراست میں لیا تھا لیکن انہیں سزا نہیں ہوئی تھی۔ اور ان پر حراست کے دوران تشدد بھی کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ امام قتنانی کبھی حماس کے رکن نہیں رہے۔

نیو جرسی کے گورنر جان کورزائن سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور امام قتنانی کے حامیوں نے ان کے مقدمے کا خرچہ اٹھانے کے لیے حالیہ دنوں میں ایک لاکھ پینتیس ہزار ڈالر کے قریب جمع کیے ہیں۔

امام قتنانی کی ایک بیوی اور چھ بچے ہیں جن میں سے تین امریکہ میں پیدا ہوئے تھے۔

فی الحال ان کے امریکہ میں قیام پر بھی سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
مسلمانوں کا امریکہ: ’امریکی صوفیائے کرام‘ پہلی قسط، دوسرا حصہ
بل کلنٹن کی طرف سے اوباما کی حمایت
20 جولائی کو یومِ عدلیہ منانے کا اعلان
ہنگو میں لڑائی جاری ہے
پاکستانی فلم ’ذبح خانہ‘کی بھارت میں نمائش
نیلسن منڈیلا 90 برس کے ہوگئے
کے رائن امریکہ کی نئی ملک الشعرا
جوہری مذاکرات میں امریکہ کی شرکت مثبت اقدام ہے: ایران
سوڈان چاڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامند ہوگیا
آسٹریلیوی فضائی کمپنی کینٹس نے عملے میں ڈیڑھ ہزار کی کٹوتی کردی
برما نے  آسیان کا جمہوریت اور انسانی حقوق کا چارٹر منظور کر لیا
کوسوو کے صدر اور وزیر اعظم پیر کو صدر بش سے ملاقات کریں گے
صومالیہ میں عالمی ادارہٴ خوراک کا ایک اور کارکن ہلاک
کینیا کا سب سے رشوت خور ادارہ پولیس ہے: ٹرانس پرنسی انٹرنیشنل
اوباما کے دورے پرمیک کین کی جانب سے ستائش اور نکتہ چینی
Muslims’ America – American Sufis: Episode 1, Part 2
پاکستانی ہاکی ٹیم کے ڈوپ ٹیسٹ نہیں ہوں گے:سیکریٹری ہاکی فیڈریشن
احمد فراز کے انتقال کی خبر غلط ہے: قریبی ساتھی
ہنگومیں مبینہ طالبان جنگجوؤں کے خلاف کارروائی جاری
PCB کی جانب سے ورلڈاینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی
کینسر کے علاج میں پیش رفت