Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

پاکستان میں اس وقت دو متوازی حکومتیں چل رہی ہیں: تجزیہ کار


May 14, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Hasan Askari Razvi
پاکستان کی موجودہ صورت حال کا تجزیہ کرتے ہوئے مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے اسکالر ڈاکٹر فاروق حسنات نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت دو متوازی حکومتیں کا کررہی ہیں۔ ایک حکومت ایوان صدر میں قائم ہے اور دوسری حکومت وزیر اعظم کے تحت چل رہی ہے۔ ملک کی صورت حال سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ پارلیمنٹ وجود میں آجانے کے باوجود بھی اصل اختیارات ایوان صدر کے پاس ہیں ۔ ڈاکٹر پروفسر حسن عسکری رضوی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے درمیان موجودہ اختلاف کی وجہ ججوں کی بحالی کے طریقہ کار کا فرق ہے۔ مسلم لیگ 3 نومبر کے اقدامات کو غیر قانونی تصور کرتی ہے اور ان اقدامات کو واپس لینے کے لیے وہ کسی آئینی ترمیم کی ضرورت محسوس نہیں کرتی جبکہ پیپلزپارٹی کا موقف یہ ہے کہ 3 نومبر کے اقدامات کو صرف پارلیمنٹ میں ترمیم کے ذریعے ہی واپس کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سوچ ایوان صدر کی سوچ سے مطابقت رکھتی ہے جو دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلاف کا باعث بنی۔ دونوں تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ کسی بھی آئینی ترمیم کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے الگ الگ دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہے جبکہ ایوان بالا میں حکمران اتحاد اقلیت میں ہے۔ کسی بھی آئینی ترمیم کے لیے پیپلزپارٹی کو مسلم لیگ نواز کے تعاون کی ضرورت ہوگی کیونکہ ان کے پاس قومی اسمبلی سو کے قریب نشستیں ہیں۔ چنانچہ کئی ایسی ترمیمیں جن پر دونوں جماعتوں کے درمیان بنیادی اختلافات موجود ہیں، منظور نہیں ہوسکیں گی۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
فرانسیسی صدر اور اوباما کی ملاقات
پنجاب حکومت نے 488 ملازمین کو برطرف کر دیا
اگلے برس دوبارہ آ کر نانگا پربت کو سر کریں گے: اطالوی کوہ پیما
دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ملک  چین
قدرتی گیس سے مالا مال بلوچستان میں CNGکے صرف 5سٹیشن
”F-16طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال ہورہے ہیں“
طالبان نے آٹھ پاکستانی رہا کر دیے
چار ملکوں کا پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار
بنگلور میں بم دھماکے، کم از کم دو افراد ہلاک
زمبابوے کی حکمران جماعت نے صدر موگابے کے دوبارہ انتخاب پر مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے دیا
ماؤ نوازوں نے نیپال کی نئی  حکومت بنانے کے لیے شرائط عائد کردیں
عراق میں تیل کمپنیوں کے معاہدوں میں امریکی کردار پر تحقیقات
لبنان میں فرقہ وارنہ جھڑپوں میں تین افراد ہلاک
قبرص پر مذاکرات تین ستمبر کو شروع ہوں گے: اقوام متحدہ
جرمنی کی سب سے بڑی فضائی کمپنی کو ہڑتال کا سامنا
درد کش دوا فینٹانِل کے غیر قانونی استعمال سے امریکہ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک
مسلمانوں کا امریکہ: مسلم امن پسند ۔۔۔ دوسری قسط، پہلا حصہ  Video clip available
ڈینور میں ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا پہلا صدارتی کنونشن سو برس پہلے کیا تھا  Video clip available
کئی ملکوں میں سرخ فیتہ کاروبار کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے  Video clip available
اتحادی جماعتوں کا اجلاس، جنرل کیانی کی سرحدی صورتِ حال پر بریفنگ  Video clip available
Muslims’ America – Episode 2 part 1 – The Muslim Pacifists  Video clip available
مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں کیوں؟  Video clip available
براک اوباما پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار نہیں ہیں  Video clip available
ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں  Video clip available