 |
|
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس |
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ امریکی شہریوں کی جانب سے ایران کے مزید دوروں سے دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
گیٹس نے یہ گفتگو بدھ کے روز واشنگٹن میں سابق امریکی سفارت کاروں اور سیاسی راہنماؤ ں کے ایک گروپ سے کی
انہوں نے کہا کہ امریکہ کوچاہیے کہ وہ حکومت سے ہٹ کر امریکیوں اور ایرانیوں کے درمیان رابطے کے دوسرے ذرائع بھی تلاش کرے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے ایرانی پہلے ہی امریکہ کا دورہ کرتے رہے ہیں اور امریکی عہدے داروں کو بھی چاہیے کہ وہ ایران میں مزید امریکیوں کوبھیجیں۔
واشنگٹن ایران پر یہ الزام لگاتا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے حصول کے لیے کام کررہا ہے اور عراق میں امریکی فوجیوں پر حملوں کے لیے عسکریت پسندوں کی مدد کررہا ہے۔
ایران ان الزامات کر مسترد کرچکاہے۔