Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

لبنان کے فرقہ وارانہ فسادات  کو روکنے کا معاہدہ طے پا گیا

May 15, 2008

عرب ثالثوں نے لبنان میں ہفتے بھر سے جاری خونریز فرقہ وارانہ فسادات سے پیدا شدہ بحران کو روکنے کی غرض سے ایک معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ عرب وفد کے سربراہ، قطر کے وزیر ِ اعظم، حمد بن جاسم الثانی نے جمعرات کے روز بیروت میں ایک نیوزکانفرنس میں اس معاہدے کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ متحارب لبنانی دھڑے، صدر کے انتخاب اور ایک قومی یکجہتی حکومت قائم کرنے کیلئے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لئے جمعے کے روزقطر میں ملاقات پر رضامند ہیں۔

اِس وفد نے حزب اللہ اور لبنانی حکومت سے مذاکرات کرنے کے بعد ایک معاہدہ تیار کیا تھا جسکا مقصد فریقین کے مابین کئی روز سے جاری لڑائی کو ختم کرانا تھا۔

درایں اثنا حزبِ مخالف کے حامیوں نے بیروت کے ہوائی اڈے کو جانے والی سڑکوں سے رکاوٹیں دور کرنا شروع کر دی ہیں تاکہ کمرشل پروازوں کو معمو ل پر لایا جاسکے۔ حزب اللہ نے ان سڑکوں کی ناکہ بندی کر رکھی تھی۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
مسلمانوں کا امریکہ: ’امریکی صوفیائے کرام‘ پہلی قسط، دوسرا حصہ
بل کلنٹن کی طرف سے اوباما کی حمایت
20 جولائی کو یومِ عدلیہ منانے کا اعلان
ہنگو میں لڑائی جاری ہے
پاکستانی فلم ’ذبح خانہ‘کی بھارت میں نمائش
نیلسن منڈیلا 90 برس کے ہوگئے
کے رائن امریکہ کی نئی ملک الشعرا
جوہری مذاکرات میں امریکہ کی شرکت مثبت اقدام ہے: ایران
سوڈان چاڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامند ہوگیا
آسٹریلیوی فضائی کمپنی کینٹس نے عملے میں ڈیڑھ ہزار کی کٹوتی کردی
برما نے  آسیان کا جمہوریت اور انسانی حقوق کا چارٹر منظور کر لیا
کوسوو کے صدر اور وزیر اعظم پیر کو صدر بش سے ملاقات کریں گے
صومالیہ میں عالمی ادارہٴ خوراک کا ایک اور کارکن ہلاک
کینیا کا سب سے رشوت خور ادارہ پولیس ہے: ٹرانس پرنسی انٹرنیشنل
اوباما کے دورے پرمیک کین کی جانب سے ستائش اور نکتہ چینی
Muslims’ America – American Sufis: Episode 1, Part 2
پاکستانی ہاکی ٹیم کے ڈوپ ٹیسٹ نہیں ہوں گے:سیکریٹری ہاکی فیڈریشن
احمد فراز کے انتقال کی خبر غلط ہے: قریبی ساتھی
ہنگومیں مبینہ طالبان جنگجوؤں کے خلاف کارروائی جاری
PCB کی جانب سے ورلڈاینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی
کینسر کے علاج میں پیش رفت