میک ٹی ناٹ وار ایک مزاحیہ شو ہے جو دو نوجوان بھارتی نژاد امریکی فن کارمختلف شہروں میں پیش کررہے ہیں۔ اس شو کا مقصد ہلکے پھلکے مزاح کے ذریعے ہندووں اور مسلمانوں کے درمیان فاصلے کم کرنا ہے۔
دو نوجوانوں کے اس گروپ نے کچھ عرصہ پہلے جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ یہ ایک طرح کا اسٹنڈ اپ کامیڈی شو ہے جس میں انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں ان پہلوؤں کو موضوع بنایا جو مختلف مذاہب کے درمیان تفریق کا باعث ہیں۔
کمیڈین راجیو ستیال
نوجوانوں کا یہ گروپ اپنے مزاح میں شائستگی کو ملحوظ رکھتا ہے اور وہ کوئی ایسا جملہ یا بات نہیں کہتے جس سے کسی کی دل آزاری ہو یا کسی مذہبی یا ثقافتی رویے پر زد پڑے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا کامیڈی شو پسند کیا جاتا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اسے دیکھنے جاتے ہیں۔