Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

ایک غیر معروف تنظیم نے جے پور دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی

May 15, 2008

Indian police patrol curfew bound areas of the old city in Jaipur, 15 May 2008
جے پور میں کرفیو زدہ سڑکوں پر پولیس کی گاڑیاں نگرانی کر رہی ہیں
ایک گمنام تنظیم، انڈین مجاہدین نے جے پور کے سلسلہ وار بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے اور حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ اور برطانیہ کی حمایت سے باز آجائے۔

 

اِس تنظیم نے دہلی کے نزدیک صاحب آباد کے سائبر کیفے سے نیوز چینلوں کو اِی میل کرکے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا کہ حکومت مسلسل امریکہ اور برطانیہ کی حمایت کر رہی ہے اور 60برسوں سے یہاں کے مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے اسے اب برداشت نہیں کیا جائےگا۔

 

اُدھر، پولیس نے سائبر کیفے کے مالک، شیام بھیل اور ایک خاتون سمیت تقریباً تین درجن لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ باور کیا گیا ہے کہ مذکورہ خاتون دھماکوں میں استعمال کی جانے والی سائیکلوں کی خریداری کے وقت موجود تھیں۔

 

اُدھر، بنگلہ دیش نے دھماکوں میں حرکت الجہادِ اسلامی کے ملوث ہونے کے الزام کو جلد بازی سے تعبیر کیاہے اور کہا ہے کہ بھارتی حکومت تفتیش مکمل ہونے سے قبل کوئی نتیجہ اخذ نہ کرے۔

 

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی پولیس نے جے پور دھماکوں کے واقعات میں درجنوں بنگلہ دیشی شہریوں کو شاملِ تفتیش  کیا ہے۔ منگل کے دِن متعدد دھماکوں میں 60سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

دوسری طرف، راجستھان نے وزیرِ اعلیٰ، وسندرا راج  کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کے درمیان رابطے کی کمی کے باعث چھان بین کے عمل میں رکاوٹیں حائل ہیں۔

 

دریں اثنا بھارتی حکمراں جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے وزیرِ داخلہ شیو راج پاٹیل کے ساتھ جے پور کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی ہے۔

 

ساتھ ہی ہفتے کے روز جے پور میں ہونے والے آئی پی ایل کرکٹ میچ پر غیر یقینی کے بعد بادل منڈلانے لگے ہیں۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
فرانسیسی صدر اور اوباما کی ملاقات
پنجاب حکومت نے 488 ملازمین کو برطرف کر دیا
اگلے برس دوبارہ آ کر نانگا پربت کو سر کریں گے: اطالوی کوہ پیما
دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ملک  چین
قدرتی گیس سے مالا مال بلوچستان میں CNGکے صرف 5سٹیشن
”F-16طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال ہورہے ہیں“
طالبان نے آٹھ پاکستانی رہا کر دیے
چار ملکوں کا پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار
بنگلور میں بم دھماکے، کم از کم دو افراد ہلاک
زمبابوے کی حکمران جماعت نے صدر موگابے کے دوبارہ انتخاب پر مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے دیا
ماؤ نوازوں نے نیپال کی نئی  حکومت بنانے کے لیے شرائط عائد کردیں
عراق میں تیل کمپنیوں کے معاہدوں میں امریکی کردار پر تحقیقات
لبنان میں فرقہ وارنہ جھڑپوں میں تین افراد ہلاک
قبرص پر مذاکرات تین ستمبر کو شروع ہوں گے: اقوام متحدہ
جرمنی کی سب سے بڑی فضائی کمپنی کو ہڑتال کا سامنا
درد کش دوا فینٹانِل کے غیر قانونی استعمال سے امریکہ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک
مسلمانوں کا امریکہ: مسلم امن پسند ۔۔۔ دوسری قسط، پہلا حصہ  Video clip available
ڈینور میں ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا پہلا صدارتی کنونشن سو برس پہلے کیا تھا  Video clip available
کئی ملکوں میں سرخ فیتہ کاروبار کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے  Video clip available
اتحادی جماعتوں کا اجلاس، جنرل کیانی کی سرحدی صورتِ حال پر بریفنگ  Video clip available
Muslims’ America – Episode 2 part 1 – The Muslim Pacifists  Video clip available
مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں کیوں؟  Video clip available
براک اوباما پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار نہیں ہیں  Video clip available
ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں  Video clip available