Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

باجوڑ میزائل حملہ: ایجنسی بھر میں احتجاجی مظاہرے


May 15, 2008

Bajaur
                   باجوڑ ایجنسی
اطلاعات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے سرحدی گاؤں دمہ دولہ میں بدھ کی شب میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18ہوگئی ہے، جِن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

 

خیال کیا جاتا ہے کہ اِس حملے کا نشانہ بننے والا گھر عسکریت پسندوں کا ٹھکانہ تھا۔

 

باجوڑ ایجنسی میں اِس حملے کے خلاف جمعرات کے روز مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جِن میں الزام لگایا گیا کہ یہ میزائل سرحد پار سے امریکی افواج نے داغے ہیں جِن کا مقصد قبائلی علاقوں میں قیامِ امن کے لیے حکومت  اور عسکریت پسندوں کے درمیان معاہدہ کرانے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔

 

تاہم، وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں تحریکِ طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر نے کہا ہے کہ اِس حملے کی وجہ سے بات چیت کا عمل متاثر نہیں ہوگا۔ ’یہ خارجی قوتیں، غالباً امریکی اور نیٹو فورسز، یہ نہیں چاہتے کہ یہاں امن قائم ہو۔ طالبان نے جو فائربندی کی اُس کی پاسداری کریں گے اور یہ لوگوں کی تمنائیں اور امیدیں ہیں کہ یہاں امن قائم ہو۔ وہ چاہتے ہیں کہ طالبان اور فوج کے درمیان امن معاہدہ طے پا جائے۔ انشا اللہ تحریکِ طالبان اِس کی پابند رہے گی اور جو مذاکرات ہیں اُن کی پاسداری کریں گے۔‘

 

خیال رہے کہ پاکستان میں جمہوری حکومت کے قیام کے بعداِس نوعیت کا یہ پہلا حملہ ہے۔تاہم، نہ تو پاکستان اور نہ ہی امریکی حکام نے اِس کی تصدیق کی ہے۔

 

پاکستانی فوج اور دفترِ خارجہ نے دمہ دولہ میں ہونے والے واقعے کے بارے میں صرف اتنا کہا ہے کہ حکام اِس کی نوعیت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، باجوڑ ایجنسی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقامی حکام نے جب حملے کا شکار ہونے والے گھر کی طرف جانے کی کوشش کی تو مظاہرین نے اُنہیں وہاں جانے سے روک دیا۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
بھارت اور امریکہ کے ایٹمی معاہدے کی رکاوٹیں دور
ایران میزائل تجربات ،امریکہ اور اسرائیل کی تشویش
ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی اور سماجی زندگی مشکلات کا شکار
غرناطہ کا افسانوی محل الحمرا ۔۔ سلائیڈ شو
جنوبی افریقہ چیمپئننر ٹرافی کا متبادل میزبان بننے کو تیار
بھارتی کیمونسٹ پارٹی سے حکمران مخلوط حکومت علیحدہ، نئے سیاسی اتحاد کا قوی امکان
جی ایٹ کانفرنس میں ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے اہداف سرِ فہرست
اسرائیل یا امریکہ کے ساتھ جنگ کا کوئی امکان نہیں: احمدی نژاد
بالی وڈ ستارے فلاحی کاموں میں پیش پیش
روسی طرز عمل کے باعث جارجیا میں کشید گی بڑھ رہی ہے: کانڈولیزارائس
حزبِ اختلاف کے ساتھ مذاکرات جلد بحال ہوں گے: موگابے انتظامیہ
عراق میں بم دھماکے میں چار افراد ہلاک
شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر مذاکرات اس ہفتے دوبارہ شروع ہوں گے
چین میں بیجنگ اولمپکس کے نئے میڈیا سینٹر نے کام شروع کردیا
امریکہ جنگ شروع کرنے کے قانون کو تبدیل کرے: نیشنل وار پاور کمیشن
کوالالمپور میں آٹھ ترقی پذیر اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس
کراچی میں پیر کو ہونے والے دھماکوں کے بعد چار مشبہ افراد گرفتار
باڑہ میں نامعلوم مسلح اشخاص نےچار نیم فوجیوں کو ہلاک کر دیا
ممبئی کے فلمی ستاروں کی دہشت گردی کے خلاف انسانی زنجیر
2008 کا صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پاکستانی نژاد طالبہ یاسمین حفیظ بھی شامل ہیں  Video clip available
تیل کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کی لہر نے  امریکیوں کو اپنے روز مرہ کے معمولات تبدیل کرنے پر مجبور کردیا ہے  Video clip available
ہاتھی دانت کی غیر قانونی تجارت سے ہاتھیوں کی نسل کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں  Video clip available
بھارتی سفارتخانے پر حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں
امریکہ میں بے روز گاری بڑھ رہی ہے  Video clip available
کھلاڑیوں کو پاکستان جانے پر مجبور نہیں کریں گے:آسٹریلین کرکٹ بورڈ
کراچی کے مختلف حصوں میں دھماکے، شہر میں صورتِ حال کشیدہ
صحت بخش غذا کے بغیر ایڈز کے مریض پر دوائیں  اپنا اثر انہیں دکھاتیں  Video clip available
امریکہ میں پاکستانیوں کی نئی اور پرانی نسل کے اختلافات  Video clip available
امریکی بینڈ بلائنڈ میلن کامیابیوں  کے نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے  Video clip available