Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہوجائےگا


July 3, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

North Korea nuclear

گزشتہ ہفتے شمالی کوریا نے یانگ بیانگ کے ایٹمی ریکٹر کا  کولنگ ٹاور  تباہ کیا اور ساتھ ہی اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی فہرست بھی دی جس کا مدت سے انتظار تھا۔  یہ دونوں اقدام شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام ختم کرنے کا حصہ ہیں جو بیجنگ میں ہونے والے 6 فریقی مزاکرات کا نتیجہ ہیں۔

مذاکرات میں امریکہ کی نمائندگی کرنے والے سفارت کار کرسٹوفر ہل کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے حاصل ہونے والا ہدف واضح ہے۔ کرسٹوفر ہل کا کہنا ہے کہ ہمیں ایٹمی پروگرام کو ختم کرنا ہو گا اور یہ یقین کرنا ہو گا کہ کوئی بھی چیز باقی نہ رہے۔  ہمیں اس بات کا یقین کرنا ہو گا کہ یورینیم کی افزودگی کا ایسا کوئی بھی پروگرام نہیں ہے جسے سامنے نہ لایا گیا ہو اور ختم نہ کیا گیا ہو۔

پیانگ یانگ کی طرف سے رضا مندی کے بعد صدر بش نے یہ اعلان کیا تھا کہ شمالی کوریا پر عائد تجارتی پابندیوں کو نرم کر دیا جائے گا اور اس کا نام دہشت گرد ممالک کی فہرست سے نکال دیا جائے گا۔ اگلے مرحلے میں اس بات کی تصدیق کی جانی ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی تمام ایٹمی تنصیبات کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔

کرسٹوفر ہل کہتے ہیں کہ اس پورے معاملے میں تصدیق بہت اہم ہے۔  لوگ اکثر کہتے ہیں کہ آپ ان پر کیسے اعتبار کر سکتے ہیں۔  اس کا اعتبار سے کوئی تعلق نہیں۔  اس کا تعلق مکمل طور پر تصدیق کرنے سے ہے۔

شمالی کوریا کے لیے ہونے والے مذاکرات میں شامل 6 ممالک تصدیق کے مراحل پر گفتگو کرنے کے لیے اس مہینے اکٹھے ہو رہے ہیں۔ کرسٹوفر ہل کا کہنا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک بنانے کے لیے بات چیت کا سلسلہ بہت اہم ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے اس اعلان  کا وعدہ 6 مہینے پہلے کیا گیا تھا۔  کچھ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں دی گئی فہرست مکمل نہیں ہے۔  ایٹمی تنصیبات کے بارے میں دی گئی فہرست میں ان ایٹم بموں کا ذکر نہیں کیا گیا جو شمالی کوریا پہلے ہی سے بنا چکا ہے یاد رہے کہ شمالی کوریا نے 2006 میں ایٹمی تجربے کا اعلان کیا تھا۔

جان ولف ستھل سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈی میں ایٹمی ہتھیاروں پر ماہر ہیں۔  وہ کہتے ہیں کہ ایمسڈر ہل کی باتوں سے مجھے جو اندازہ ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ اس معاملے کا مکمل حل صدر بش کے بعد آنے والے صدر کے دور میں ہو گا۔  اور یہ صاف ظاہر ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کامکمل خاتمہ اور اس کی تصدیق صدر بش کا دور ختم ہونے سے پہلے نہیں ہو سکتی۔

شمالی کوریا کے اس اعلان نے ملک میں بین الاقوامی امداد اور خاص طور پر خوراک اورپیٹرول کی فراہمی کے لیے راہیں کھول دی ہیں۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
بغداد اور موصل میں بموں کے حملوں میں 33لوگ ہلاک
وھیل کے نغموں کا کھوج لگانے کی جستجو
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available
ورجینیا میں ایک اردو ادبی محفل  Video clip available
ایران میں ایک نئے میزائل کا تجربہ
اوباما نے ہلیری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ مقرر کر دیا
باغیوں کے اہم شہر پر سری لنکا کی فوج کا قبضہ
افغانستان میں بم کے خود کُش حملے میں 10 افراد ہلاک
بنکاک: مظاہرین عدالتی فیصلے کے منتظر 
کمال اتاترک کی زندگی پر ایک متنازعہ فلم 
امریکہ میں سبزی خوری کے رجحان میں اضافہ
ایڈز کا عالمی دن: بیشتر توجہ روک تھام پر مرکوز
امریکہ کسادبازاری سے دوچار ہے: اقتصادی ماہرین
غیرملکی عناصر قوموں کو یرغمال نہیں بنا سکتے ،صدر زرداری
ممبئی حملوں سے فلمی دنیا لرزہ براندام
”پاکستان ممبئی دھماکو ں کی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے“
سوات خود کش حملہ کم ازکم سات ہلاک
کراچی میں تشدد جاری ،مزید11 ہلاک
پاک بھارت تناؤ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دھچکا لگ سکتا ہے  Video clip available
ممبئی میں دہشت گرد حملوں کے بعد بھارت۔پاک تعلقات پر خطرے کے بادل
امریکہ میں نئے صدر کی آمد اور پرانے صدر کی رخصتی کس طرح ہوتی ہے؟  Video clip available
واشنگٹن کی تاریخی عمارتوں کے دلچسپ حقائق  Video clip available
وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنا بیرون ملک دورہ منسوخ کردیا
چینی صدر کا اقتصادی انحطاط کے بارے میں انتباہ
اوباما معیشت کی بحالی کے لیے پرعزم ہیں  Video clip available
اوباما ، ہلری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ نامزد کردیں گے
صومالی سمندری ڈاکؤں کے ساتھ سمجھوتا  یوکرین کے جہاز کو جلد ہی چھوڑ دیا جائے گا
کابل میں بم کا خوکُش حملہ  تین افراد ہلاک چھ زخمی
بنوں، لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں
پکڑے ہوئے دہشت گرد کا کہنا ہے کہ اُسے کیے گئے قتلِ عام پرکوئی پشیمانی نہیں
اسرائیل نے مزید فلسطیوں کی رہائی کی منظوری دے دی