چین نے کہاہے کہ وہ بیجنگ اولمپکس میں کنگ داؤشہر کے ساحلی علاقے میں کشتی رانی کے
مقابلوں کے موقع پر مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے بغیر پائلٹ کے طیارے
نگرانی کریں گے۔
سرکاری خبررساں ادارے زن ہوا نے کہا ہے پولیس نے شن ڈونگ
صوبے کے دارلحکومت جنان میں جو کنگ داؤ کے قریب واقع ہے،جمعے کےروز ان ایک طیارے
کی آزمائشی پرواز کی۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ چین بغیر
پائلٹ کا نیچی پرواز کرنے والاجاسوس طیّارہ استعمال کرے گا۔
زن ہوا نے کہا ہے کہ بغیر پائلٹ کے جاسوس طیّارے مشکوک
سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے اور کنٹرول روم کو فوٹو اور ویڈیوز بھیجیں گے۔
یہ نہیں بتایا گیا کہ کشتی رانی کے مقابلوں کو کن خطرات کا
سامنا ہوسکتا ہے۔
چین یہ کہہ چکا ہےکہ بیجنگ کھیلوں میں دہشت گردی سب سے بڑا
خطرہ ہے اور وہ کھلاڑیوں اور غیرملکیوں کو اولمپکس کے دوران ہدف بنانے کے منصوبوں
کو ناکام بنانے کا دعویٰ بھی کرچکاہے۔