عراق میں امریکی فوج نے کہا ہے کہ اتحادی فورسز نےوسطی اور
شمالی عراق میں کارروائیوں کے دوران دو مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک اور کم ازکم
10 کو حراست میں لے لیا ہے۔
ایک فوجی ترجمان نے کہا کہ فوجیوں نے جمعے کے روز عراق میں
القاعدہ کو ہدف بنا کر کی جانے والی ایک کارروائی میں دو افراد کو ہلاک کردیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان دو کے بارے میں شبہ تھا کہ ان کے عراق میں القاعدہ کے
ان سینیئر راہنماؤں سے رابطے تھے جو غیر ملکی دہشت گرودں کو عراق میں لاتے تھے۔
کرکوک کے جنو ب میں ایک اور کارروائی میں، فوج نے کہا ہے کہ
اس کے فوجیوں نے چار مشتبہ عسکریت پسندوں کو پکڑ لیا ہے جن میں ایک ایسا شخص بھی
شامل ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کار بم دھماکوں، اغوا اور اتحادی
افواج کے خلاف حملوں میں ملوث ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی افواج نے شمالی شہر موصل میں
جمعے کے روز چھاپوں کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔