Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

سلووانیا میں کشتی کے حادثے میں پارلیمنٹ کے رکن سمیت آٹھ افراد ڈوب گئے

July 4, 2008

 سلووانیا کی پولیس نے کہا ہے کہ دریائے ساوا میں کشتی کے ایک حادثے میں کم ازکم 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

جمعے کے روز عہدے داروں نے کہا کہ پانچ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والوں میں ایک مقامی میئر بھی شامل ہے جو پارلیمنٹ کےرکن بھی ہیں۔

یہ حادثہ جمعرات کو رات گئے اس وقت ہوا جب دوبڑی کشتیاں دارلحکومت لجوبلجنا کے جنوب مشرق میں پانی سے بجلی پیدا کرنے والے ایک زیر تعمیر ڈیم سے گزرنے کی کوشش میں ٹوٹ کر بکھر گئیں اور ڈوب گئیں ۔ حادثے کا شکار ہونے والے افراد دریا میں گر گئے ۔

سلووانیا کے وزیر اعظم جینز جانسا نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور اسے ایک عظیم المیہ قرار دیا۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں