Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکہ کے ساتھ نیوکلیر سمجھوتے پر عمل درآمد کے لیے بھارت کی تگ و دو

July 4, 2008

بھارت میں حکمران اتحاد ایک طرف امریکہ کے ساتھ متنازعہ سولین جوہری معاہدے پر جلد از جلد عمل درآمد کے لیے زور دے رہا ہے، دوسری طرف وہ اس کے لیے مطلوب سیاسی حمایت کے کے لیے تگ و دو کر رہا ہے۔

سیکریٹری خارجہ، شیو شنکر مینن نے آج جمعے کو نئی دہلی میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ حکومت جلد از جلد اِس معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے میں پیش رفت چاہتی ہے۔

نیوکلیر معاہدے پر حمایت کے حصول کی غرض سے، اِس سے پیشتر،وزیرِ اعظم من موہن سنگھ اور کانگریس پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے علاقائی سماج وادی پارٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔ اِتحاد، اِس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ حکمراں پارٹی میں شامل کمیونسٹ اتحادیوں نے دھمکی دی ہے کہ معاہدے پر عمل کی صورت میں وہ انتخابات کا مطالبہ کریں گے۔ 

سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں نے آج کانگریس پارٹی اور جوہری معاہدے کی حمایت کرنے کا عندیہ دیا ہے، جِس کے باعث عشروں میں پہلی بار،بھارت امریکہ سے نیوکلیر ایندھن اور ٹیکنالوجی درآمد کر سکے گا۔ اِس کے عوض، بھارت اپنے سولین اور فوجی نیوکلیر پروگراموں کو ایک دوسرے سے الگ کرے گا اور بین الاقوامی تجزیہ کاروں کو ملک آنے دے گا۔ 

دریں اثنا، بھارت کی کمیونسٹ جماعتوں نے آج جمعے کے دِن حکومت کو جولائی کی سات تاریخ تک کی مہلت دی ہے، کہ وہ یہ واضح کر دے کہ کیانیوکلیر معاہدے پر عمل درآمد اور بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے سے توثیق کی خواہاں ہے۔

کمیونسٹ لیڈروں نے یہ بھی اعلان کیا ہے وہ معاہدے کی مخالفت کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کی غرض سے،14جولائی سے ملک گیر مہم کا آغاز کریں گے ۔اُن کے بقول، اِس سمجھو تے کے باعث، بھارت کے فوجی پروگرام پر حرف آسکتا ہے، اور بھارت امریکہ کے ساتھ نتھی ہو جائے گا۔

اگلے ہفتے جاپان میں جی۔ایٹ سربراہی اجلاس کے دوران، وزیرِ اعظم من موہن سنگھ، امریکی صدر جارج بش سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
باجوڑایجنسی سے افغان مہاجرین کا انخلا

  مزید خبریں
مباحثے سے پیشتر اوباما کو مزید سبقت حاصل ہو گئی
امریکہ تائیوان کو ہتھیار نہ دے: چین کا انتباہ
کینیا اوباما مخالف کتاب کے مصنف کو ملک بدر کر رہا ہے
”طالبان کے خلاف جنگ نہ جیتنے کا تاثر غلط“
ٰISIکے نامزد سربراہ بند کمرے میں اراکین پارلیمان کو بریفنگ دیں گے
بھارتی کشمیر میں کرفیوختم، زندگی معمول پر آ گئی
جماعت اسلامی احتجاجی ٹرین مارچ
ایران میں زبردستی اتارا جانے والا طیّارہ ہنگری کا تھا: ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن
بھکر خود کش حملے کی تحقیقات جاری
امریکی معیشت دوسرے صدارتی مباحثے کا ایک اہم موضوع بن سکتی ہے  Video clip available
پاک امریکہ کشدیدگی کا فائدہ القاعدہ کو ہوگا: امریکی تھنک ٹینکس  Video clip available
امریکی آٹو انڈسٹری بھی بحران کی لپیٹ میں،ستمبر میں گاڑیوں کی فروخت میں 27 فی صد کمی   Video clip available
زرداری بیان: کشمیر میں شدید مذمت، بھارتی حکومت کا خیر مقدم
صدر کا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا
صدارتی انتخابات میں چار ہفتے باقی: انتخابی مہم میں گہما گہمی
پیر کے روز حصص کی عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان
دارفر کے کلمہ کیمپ کی حفاظت کے لیے امن کار تعینات
زمبابوے میں شراکت اقتدار کے مذاکرات
ترک فضائیہ کا شمالی عراق میں کرد ٹھکانوں پر حملہ
بہار کے سیلاب زدگان کی عید
ملائیشیا کے مقبول بلاگر کو الزام تراشی کے مقدمے کا سامنا
مالی مشکلات کے پیشِ نظر، پاکستان کی  ریٹنگ میں کمی
مصری پولیس نے غزہ کی پٹی میں طبی سامان لے جانے سے روک دیا
کرغزستان میں زلزلے سے 60 افراد ہلاک
2008 کا نوبیل انعام تین یورپی سائنس دانوں نے حاصل کرلیا
عالمی عدالت کے استغاثہ کی جانب سے یوگنڈا کے باغیوں کی گرفتاری کی اپیل
سری لنکا خودکش حملے میں کم از کم 20 ہلاک
بندکمرے میں پاکستانی پارلیمانی تاریخ کا تیسرامشترکہ اجلاس
”معزول ججوں نے دوبارہ حلف اُٹھاکر حکومت پر دباؤ کم کر دیا“
کرغستان میں زلزلے سے کم ازکم 58 ہلاک
فلسطینیوں کے ساتھ  امن مذاکرات جاری رہنے چاہئیں:اسرائیلی وزیرِ خارجہ
کیا بیل آؤٹ پلان معیشت کو بحران سے نکال سکے گا؟  Video clip available
امریکی نائب صدارتی مباحثے کے نوجوان ووٹرز پر اثرات  Video clip available
کلثوم لاکھانی اپنے بلاگ کے ذریعے پاکستان کاروشن رخ سامنے لارہی ہیں  Video clip available
امریکی انتخابات میں صدارتی امیدواروں میں دلچسپی ایک تاریخی واقعہ ہے  Video clip available
بھکر میں خودکش حملہ کم از کم 15 ہلاک