Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

چاڈ کے ڈکٹیٹر کے مظالم پر ہیومن رائٹس واچ کی فلم


July 4, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Former Chadn President Hissene Habre on an official visit in Paris (1989 File)

حسن ہابرے

اس سال انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنے بین الاقوامی فلم میلے میں ایک دستاویزی فلم شامل کی ہے جس کی کہانی کا محور تنظیم کا ایک قانون دان اور چاڈ کا ایک سابق سیاسی قیدی ہے۔ وہ حکومت کی مدد کے بغیر چاڈ کے سابق ڈکٹیٹر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے کام کرتے ہیں۔ تین براعظموں اور کئی برسوں پر محیط اس فلم کی کہانی تجسس سے بھرپور ہے۔

ڈچ فلم ساز کلیر چہ کوی رینزکی فلم ڈکٹیٹر ہنٹر کا آغاز انسانی حقوق کی تنظیم واچ کے ایک قانون دان ریڈ براڈے کے چاڈ کے دورے سے ہوتا ہے۔وسطی افریقہ کے اس ملک میں امریکی پشت پناہی سے حسن ہابرے1982 میں اقتدار میں آیا۔ہابرے نے ایک خفیہ پولیس بنائی جس نے، انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ہزاروں افراد کو یا تو ہلاک کردیا یا پھر جیلوں میں ڈال دیا۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم واچ کے لیے کام کرنے والے ایک وکیل ریڈ براڈے کہتے ہیں کہ اگر آپ ایک شخص کو ہلاک کرتے ہیں تو آپ کو جیل جانا پڑتا ہے ۔ اگر آپ 40 لوگوں کو ماردیتے ہیں تو آپ کو پاگل سمجھ کر چھوڑ دیا جاتا ہے ۔ لیکن اگر آپ 40 ہزار لوگوں کو ہلاک کردیتے ہیں تو آپ کو اپنے بینک اکاؤنٹ کے ساتھ کسی دوسرے ملک میں باعزت پناہ مل جاتی ہے۔ ہم یہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

چاڈ کا ایک سابق سیاسی قیدی سو لی مان گِنگ گِنگ اس فلم کا دوسرا اہم کردارہےجسے نیویارک میں انسانی حقوق کی تنظیم واچ کے بین الاقوامی فلمی میلے میں دکھایا گیا۔ حسنے ہابرے کو 1990 میں اقتدار سے الگ ہونا پڑا ۔ اور وہ سینی گال میں ایک پرتعیش جلاوطنی گذارنے لگا۔ گِنگ گِنگ کو جیل سے رہائی ملی ۔ اس نے متاثرہ افراد کی ایک تنظیم بنائی اورشہادتیں اکھٹی کرنی شروع کیں اورپھر اسے دھمکیوں کے پیش نظر چاڈ چھوڑ پڑا۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ صرف خدا پر کامل یقین تھا کہ وہ ایذیتوں کے باوجود زندہ رہا۔

فلم ساز کیوری جنز گِنگ گِنگ اور براڈی سے نیویارک میں انسانی حقوق کی تنظیم واچ کے دفتر میں ایک ساتھ ملا اور انہوں نے یہ ہابرے کو قانون کے کٹہرے میں لانے لیے مہم کی منصوبہ بندی کی۔

کیوری کہتے ہیں کہ میں نے ان دو افراد پر فلم دیکھی جس کا ایک کردار قانون اور دوسرا خداپر اعتقاد رکھتا تھا۔ وہ دونوں بہت مصیبت زدہ تھے۔ میں نے ڈرامے کے نکتہ نظر سے سوچا کہ یہ بہت ہی دلچسپی کی حامل کہانی ہے کہ ایک کالا شخص، جس کے پاس کاغذات نہیں ہیں، نیویارک میں چھپا ہوا ہے۔ وہ اپنے خاندان سے نہیں مل سکتا۔ وہ دونوں ایک ڈکٹیٹر کا پیچھا کررہے ہیں ۔ مگر یہ کارروائی افریقہ میں کی جاتی ہے۔

چاڈ کے ایک منظر میں ، جیل کا ایک سابقہ قیدی بتاتا ہے کہ کس طرح ہر رات جیل میں کچھ قیدی مرجاتے تھے یا انہیں پھانسی دے دی جاتی تھی۔بعد میں کچھ مقامی عورتیں اس جگہ جاتی ہیں جہاں مرنے والے قیدیوں کو دفن کیا گیا تھا۔

کیوری کہتے ہیں کہ اور وہ منظر جہاں وہ ہاتھ اوپر اٹھاتی ہیں ، اس بات کی علامت ہے کہ وہ پریشان اور برہم ہیں ۔ میں وہ دیکھ رہا تھا اور مجھے کچھ معلوم نہیں تھا۔ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ کیمرے کےسامنے ہورہا ہے۔ آپ کو یہ یقین کرنا پڑتا ہے کہ اکثر عورتیں وہاں کبھی نہیں گئیں اور ہوسکتا ہے کہ وہاں ان کے خاوند یا خاندان کے افراد دفن ہوں۔ یہ ان کے لیے ایک بہت ہی جذباتی لمحہ تھا۔

فلم ڈکٹیٹر ہنٹر زیادہ تر حسنے ہابرے پر مقدمہ چلانے کی بین الاقوامی مہم پر مرکوز ہے۔افریقی یونین کی ایک رولنگ کے بعد دو سال قبل سینی گال چاڈ کے سابق ڈکٹیٹر پر مقدمہ چلانے پر راضی ہوگیا تھا۔ مگر ابھی تک اس پر مقدمہ نہیں چلا۔ ریڈ براڈے اور سلیمان گنگ گنگ کا کہنا ہے کہ اس پر عمل ہونے کے بعد وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے دوسرے واقعات کو سامنے لائیں گے چاہے حکومتیں ان کا پیچھا نہ کریں مگر ظلم کا نشانہ بننے والے ضرور کریں گے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
امریکی معیشت کی بحالی
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available