Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

مہمندایجنسی سے تین صحافی اغواء


July 4, 2008

Armed Pakistani pro-Taliban militants with their faces covered patrol a street at Charabagh in Swat district, 02 Nov 2007
 

وفاقی وزارت داخلہ نے قبائلی علاقوں کی انتظامیہ اور مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر ان تین صحافیوں کی محفوظ طریقے سے بازیابی کے لیے کوششیں کریں جنہیں مشتبہ طالبان جنگجوؤں نے مربل زیارت کے علاقے سے جمعرات کی شب اغواء کر لیا تھا۔ وزیراعظم کے داخلہ امور کے مشیر رحمن ملک نے اپنے بیان میں اغواء کاروں کی گرفتاری اور ان کے خلاف سخت کاروائی کا بھی سخت حکم دیا ہے۔جن صحافیوں کو اغوا کیا گیا ہے ان میں پیر زبیر شاہ وزیر، اختر سومرو اور ایک مقامی صحافی عبدالحسن شامل ہیں۔

 مقامی لوگوں اور اطلاعات کے مطابق افغان سرحد سے ملحقہ مہمند ایجنسی میں طالبان عسکریت پسندوں نے صحافیوں کواغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ یہ افراد علاقے میں طالبان جنگجوؤں اور مختلف مقامات کی خفیہ طور پر عکس بندی کررہے تھے ۔ طالبان کے ایک ترجمان کے بقول مغویوں کی قسمت کا فیصلہ طالبان کے ایک اجلاس میں کیا جائے گا۔

مہمند ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقامی جرگے کی مدد سے صحافیوں کی رہائی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں تاہم فوری طور پر ان کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آسکا ہے ۔

خیال رہے کہ حالیہ چند برسوں میں پاکستان کے قبائلی علاقوں میں صحافیوں کے اغواء اور قتل کے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جبکہ حکومت ذرائع ابلاغ کے نمائندوں خصوصاً غیر ملکی صحافیوں کو افغان سرحد سے ملحقہ ان علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔صحافیوں کے قتل کے واقعات میں قابل ذکر گذشتہ ماہ باجوڑ کے علاقے میں ایک مقامی صحافی ابراہیم کو اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ طالبان لیڈر بیت اللہ محسود کے نائب مولوی عمر کا انٹرویو کر کے واپس آرہے تھے جبکہ دو سال قبل شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے صحافی حیات اللہ کو بھی اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق پاکستان کا شمار ان چند ملکوں میں ہوتا ہے جہاں ذرائع ابلاغ کی نمائندگی کرنے والے افراد کے لیے بہت زیادہ خطرات ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
امریکی معیشت کی بحالی
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available