 |
صدر بش جی۔ ایٹ کانفرنس کے بارے میں اظہارِ خیال کر رہے یئں
|
امریکی صدر بش آج ہفتے کو جاپان کے لیے روانہ ہورہے ہیں
جہاں وہ دنیا کے آٹھ سرکردہ صنعتی ملکوں کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
تین روزہ جی۔ ایٹ سربراہی کانفرنس پیر کے دن سے شروع ہوگی
اور اس کے بارے میں صدر بش نے اس ہفتے کے اوائیل میں کہا تھا کہ اس کانفرنس میں
توانائی کی ترسیل اور خوراک کی قلّت جیسے اہم عالمی امور پر بات چیت کی جائے گی۔
صدر بش نے کہا تھا کہ وہ جی ۔ایٹ کے رکن ممالک( جاپان، روس،
برطانیہ، فرانس، جرمنی، کنیڈا اور اٹلی) پر زور دیں گے کہ وہ افریقی ممالک کے لیے
صحت کے شعبے میں اپنی امداد کے وعدے کو پورا کریں۔
دوسری طرف جاپانی حکومت ماحولیاتی مسئلے کو ایجنڈے میں سرِ
فہرست رکھنا چاہتی ہے۔
ماحولیات کے ماہرین کا کہنا ہے کی بین الاقوامی برادری گرین
ہاؤس گیسوں کے اخراج کو جلد از جلد کنٹرول کریں اور اس سلسلے میں کمی کا ہدف مقرر
کریں۔
صدر بش کا کہنا ہے کہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں عالمی
سطح پر کمی صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب بھارت اور چین جیسے ترقی پزیر ممالک کو
اپنے ساتھ شامل کیا جائے۔
صدر بش جاپان میں اپنے قیام کے دوران اجلاس میں شرکت کے
علاوہ جاپانی، جرمنی،چین، روس، جنوبی کوریا اور بھارت کے لیڈروں سے بھی علیحدہ
علیحدہ ملاقات کریں گے۔