 |
تبت کے
روحانی راہنما دلائی لاما |
تبت کے روحانی راہنما دلائی لاما کے ایک نمائندے نے کہا ہے
کہ دلائی لاما کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ چین بیجنگ اولمپکس کے بعد مذاکرات کے بارے میں کتنا مخلص ہوگا۔
لودی گیاری نے کہا ہے کہ یہ خیال عام ہے کہ چینی دلائی لاما
کے نمائندوں سے صرف اس لیے ملاقات کررہے ہیں کیونکہ چین کو اولمپک سے قبل اپنا ایک
مثبت بین الاقوامی تاثر پیش کرنے کی ضرورت ہے۔
لودی گیاری نے کہا ہے کہ ان کے چینی ہم منصبوں نے منگل اور
بدھ کو ہونے والے اپنے حالیہ مذاکرات کے دوران باربار یہ الزام لگایا کہ دلائی
لاما اگلے ماہ اولمپک کھیلوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ۔ لودی نے کہا کہ انہوں نے
ان الزامات کو مسترد کردیا اور اپنے چینی ہم منصبوں کو بتایا کہ اگر وہ مذاکرات کے
بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں تو یہ وقت کاایک محض ضیاع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ مذاکرات کا تازہ ترین دور اب
تک ہونے والا سب سے مشکل دور تھا۔ ایک اور اجلاس اکتوبر میں متوقع ہے۔
لودی گیاری نےاجلاس کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ
چینی مذاکرت کار بقول ان کے کسی ٹھوس پیش رفت میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
چین نے اجلاس کے بعد دلائی لاما کے نمائندے کے ساتھ ایک مشترکہ بیان جاری کرنے سے
انکار کردیا۔