کولمبیا کے فوجی عہدے داروں نے کہا ہےکہ دارلحکومت بگوٹا کے
باہر ایک دیہی علاقے کے ایک مکان میں ایک ٹن دھماکہ خیر مواد ملا ہے۔
فوجی عہدے داروں نے کہا ہے کہ انہیں شبہ ہے یہ دھماکا خیر
مواد کولمبیا کی انقلابی مسلح فوج یا FARC کی ملکیت تھا۔
ہفتے کے روز عہدے داروں نے کہا تھا کہ ممکن ہے کہ FARC اس دھماکا خیز مواد کو باغیوں کے پاس ان یر غمال افراد کی رہائی کے لیے جن میں کولمبیا کی سابق صدارتی امیدوار انگرڈ بیٹن کورٹ شامل
تھیں،بدھ کے روز کے انتقامی حملوں میں استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہو۔
بیٹن کورٹ جن کے
پاس فرانس اور کولمبیا کی دوہری شہریت ہے، اس وقت پیرس میں ہیں جہاں پیرس کے ایک
فوجی اسپتال کے ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد ان کی صحت کو ٹھیک ٹھاک قرار دیا ہے۔
کولمبیا کی فوج نے رہائی کی اس کارروائی کی ویڈیو جاری کی
ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ FARC کے باغی لاعلمی میں اپنے قیمتی
یرغمالوں کو امدادی کارکنوں کے بھیس میں موجود فوجیوں کے حوالے کررہے ہیں۔