آج اتوار کے روز ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ کل ہفتہ کے
روز دوبارہ سیلاب آنے سے مشرقی ضلع لکھیم پور سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور اس
ضلعے کے50 سے زیادہ دیہات زیرِ آب آگئے ہیں۔
لکھیم پور کے پولیس سربراہ نےبتایا ہے کہ صورتِ حال سنگین ہے اور خاصا وسیع علاقہ
پانی میں ڈوبا ہے۔
سنٹرل واٹر کمیشن نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برہم پتر دریا اور اس کی
ذیلی ندّیوں کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے اور اس کی وجہ سے متعدد بند
منہدم اور دیہات غرقاب ہو گئے ہیں۔ ہزاروں لوگوں نے امدادی کیمپوں میں پناہ لے
رکھی ہے۔
واضح رہے کہ آسام میں پچھلے ماہ بھی سیلاب آیا تھا جس میں
آٹھ افراد ہلاک اور چار لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے تھے۔