Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

’بھارتی حکمران اتحاد میں پھوٹ سے حکومت نہیں گرے گی‘


July 6, 2008

Manmohan Singh (file photo)
بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ
بھارت کے بعض سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد کے ٹوٹنے کے باوجود کانگریس کی حکومت نہیں گرائی جا سکے گی۔

امریکہ بھارت جوہری معاہدہ اور بھارتی حکومت میں خلفشار کے موضوع پرہونے والے وائس آف امریکہ کے پروگرام راؤنڈ ٹیبل میں ہندوستان ٹائمز کے ڈپٹی ایڈیٹر و تجزیہ کار ونود شرما، ڈاکٹر ظفر آغااورپروفیسر نوراحمد بابانے شرکت کی۔

ونود شرما نے حکومتی اتحاد کے اندر اختلافات کا پس منظر بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی واحد وجہ بھارت امریکہ جوہری معاہدہ ہے۔ بائیں بازو کی جماعتیں اس معاہدے کی مخالف ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ توانائی کی جن ضروریات کا پرچار کیا جاتا ہے یہ معاہدہ ان کو پورا نہیں کرسکتا البتہ اس کے سیاسی پہلو بھارت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔

اس سوال پر کہ کیا بھارت کو ایران کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے امریکہ کے دباؤ کا خدشہ ہے، ونود شرما نے کہا کہ بھارت کے جمہوری ادارے مضبوط ہیں ، ریاست خارجہ پالیسی کی تشکیل میں خودمختار ہے اور وہ پاکستان کی طرز پر امریکہ کی تابعدار نہیں ہو سکتی تاہم کچھ پارلیمانی حلقے اس بات کا خدشہ ضرور رکھتے ہیں۔

تجزیہ کار کا خیال تھا کہ کانگریس امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور کچھ اتحادیوں کے الگ ہونے کی صورت میں بھی اس کی حکومت قائم رہے گی کیونکہ یونائیٹد نیشنل الائنس کے ایک بڑی جماعت سماج وادی پارٹی نے گانگریس کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ لہٰذا وزیراعظم من موہن سنگھ کو اعتماد کا ووٹ لیتے وقت ضروری عددی حمایت حاصل ہو گی۔

ظفر آغا کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ معاہدے سے بھارت کی خودمختاری پر آنچ ضرور آ سکتی ہے اور یہ خدشہ بے جا نہیں ہے کہ امریکہ اس ڈیل کے فعال ہونے کے بعد گاہے بگاہے بھارت کی خارجہ پالیسی پر بالعموم اور ایران بھارت تعلقات پربالخصوص اثر انداز ہونے کی کوشش کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انگریزی جریدوں نے بھارت امریکہ جوہری معاہدے پر بحث شروع کر رکھی ہے اور محتاط اندازوں کے مطابق بھارتی عوام کی اکثریت کو اس معاہدے پر کوئی تشویش نہیں ہے۔ لہذا کا نگریس کی قیادت بلا خوف آئی اے ای اے جا سکتی ہے۔

کشمیر یونیورسٹی کے پروفیسر نور احمد بابا نے بھادہلی اور بھارتی کشمیر کے ایوانوں میں سیاسی ہلچل کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں کی جاسکتی اور کانگریس اس وقتی بحران پر قابو پا لے گی۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
امریکی معیشت کی بحالی
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available