چین میں ایک بارہ سالہ بڑی مادہ پانڈے نے دو بچوں کو جنم
دیا ہے۔ اسے مئی میں چینی صوبے سیچوان کے تباہ کن زلزلے کے بعد دوسری جگہ منتقل
کیا گیاتھا۔ چین کے سرکاری خبررساں ادارے نے کہا ہے کہ گیو گیو وہ پہلی پانڈا ہے
جس نے زلزلے کے بعد بچوں کو جنم دیا ہے۔ وہ اس سال بچے پیدا کرنے والی بھی پہلی
پانڈا ہے۔
عہدےد اروں نے کہا ہے کہ وہ ایک بچے کا معائنہ کرسکے ہیں اور یہ کہ اس کا وزن صرف 170 گرام ہے۔
گیوگیو نے یان شہر میں پانڈوں کے لیے قائم کیے گئے جس خصوصی مرکز میں بچوں کو جنم دیا ہے وہ
وولونگ کے اس قدرتی ماحول کے پارک سے
زیادہ دور نہیں ہے جہاں وہ زلزلے سے قبل رہتی تھی۔
یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ گیوگیو بچوں کو جنم دے رہی ہے۔
چینی عہدےد اروں نے وولونگ کے قدرتی ماحول کے پارک سےپانڈوں
کو مٹی کے تودے گرنے اور خوراک کی قلت کے خدشات کے پیش نظرپچھلے مہینے نکال کر ملک
بھر میں محفوظ مقامات پر منتقل کردیا تھا۔