ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور کے باہر ایک اسٹیڈیم میں
تقریباً دس ہزار افراد تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر احتجاج کرنے اورحزبِ اختلاف کے راہنما انور ابراہیم کی
تقریر سننے کے لیے اکٹھے ہوئے۔
بہت سے مظاہرین نےبہ طورِ احتجاج سرخ کپڑے پہن رکھے تھے۔ ان
کی ٹی شرٹوں اور بینرز پر تیل کی قیمتیں کم کرنے مطالبے لکھے تھے۔
ملائیشیا کی پولیس نے انہیں یہ جلسہ کرنے دیا باوجود اس کے کہ اس نےاس جلوس
پر پابندی لگائی ہوئی تھی اور کہا تھا کہ اس میں شرکت کرنے والے ہر شخص کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وزیر اعظم عبداللہ احمد بداوری کی حکومت نے گذشتہ ماہ تیل
کی قیمت میں 41 فی صد تک کا اضافہ کردیاتھا جس سے عوامی شور شرابا اور حزبِ اختلاف
کے مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔
مظاہرین نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے مصائب اضافہ ہوا
ہے اور حکومت پر اعتماد میں کمی آئی ہے۔