Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

اسلام آباد  خودکش دھماکے کےباوجود پاکستان میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے: ڈاکٹر فاروق حسنات


July 7, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Farooq

پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد کچھ عرصے تک امن و امان کی صورت حال بہتر رہی اور خودکش بم دھماکے نہیں ہوئے۔ اس دوران حکومت قبائلی علاقوں اور سوات میں اسلام پسند گروپوں سے مذاکرات میں مصروف رہی اور ان میں پیش رفت کی اطلاعات بھی سامنے آتی رہیں۔ مگر حال ہی میں خیبر ایجنسی میں لشکر اسلام اور دوسری جنگ جو مذہبی تنظیموں کے خلاف حکومتی کارروائی اور پھر اسلام آباد کی ایک پررونق مارکیٹ میں خودکش بم دھماکے نے جس میں بیسوں بے گناہ جانیں ضائع ہوئیں ہیں، کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

پاکستان میں امن و امان کی صورت حال کا تجزیہ کرتے ہوئے معروف امریکی تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے اسکالر ڈاکٹر فاروق حسنات نے خبروں سے آگے سے کہا کہ اگر حالات کا موازنہ پچھلے سال سے کیا جائے تو صورت حال میں بہتری دکھائی دیتی ہے۔ اس سال اب تک دو خودکش بم دھماکے ہوئے ہیں ۔

ڈاکٹر صاحب کا کہنا تھا کہ صوبہ سرحدمیں اے این پی کی حکومت مذہی تنظمیوں کے ساتھ بات چیت کرکے مسئلے کا حل چاہتی ہے اور وہ اس سمت آگے بڑھ رہی ہے۔ وہ اپنے صوبے کے افراد اور تنظیموں کو جانتی ہے اورمسائل حل کرنے سے متعلق ان کے جذبے کے پیش نظر کہا جاسکتا ہے کہ وہ اس کا کوئی نہ کوئی حل ڈھونڈنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

ڈاکٹر فاروق حسنات کا کہنا تھا کہ اگرچہ اسلام آباد کے خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے لیکن یہ لال مسجد کے سانحے کی برسی کے موقع پر ہوا ہے ۔ چنانچہ یہ باور کیا جاسکتا ہے کہ یہ وہ ان لوگوں کی کارروائی ہے جو حکومت کو اپنی برہمی کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
مائیک مولن اچانک دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  مزید خبریں
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available