Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکہ کی نباتاتی جنت ، لانگ وڈ گارڈنز


July 7, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Public garden

امریکہ کی مشرقی ریاست پینسلوانیا میں واقع لانگ وڈ گارڈنز کو کئی لوگوں نے نباتاتی جنت کا نام دیا ہے جسے دیکھنے کے لیے ہر سال حسن فطرت سے دلچسپی رکھنے والے لاکھوں شائقین کھنچے چلے آتے ہیں ۔ اس پارک میں پانچ ہزار پانچ سو اقسام کے مخلتف پودے رکھے گئے ہیں۔

لانگ ووڈ گارڈنز کے دو بڑے گلاس ہاؤسز میں ہزاروں رنگا رنگ اور خوشبو دار پھول موجود ہیں۔ ان پھولوں کو انتہائی احتیاط سے ترتیب دیا جاتا ہے اور اکثر تبدیل کیا جاتا ہے جس کا نتیجہ ایک مستقل طور پر رنگ بدلتا ہو اباغ ہے۔ ایک گلاس ہاؤس کے، جسے حال ہی میں جدید بنایا گیا ہے، مشرقی حصے میں رکھے گئے وسطی اورنیم گرم علاقوں کے پودوں پر پھول آنے سے اس کی رونق میں اضافہ ہوا ہے۔ مغربی حصے میں ٹراپیکل جنگل اور صحرائی علاقوں جیسےدوسرے حصوں کے پودے رکھے گئے ہیں۔ یہاں موجود پودوں اور پھولوں کی ایک بڑی ورائٹی کے باجود سٹاف ہمیشہ مزید کی تلاش میں رہتا ہے۔ 

جم اسٹین لاونگ ووڈ گارڈنز کے ڈیزائینرز میں سے ایک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم جو اگاتے ہیں اس کا فیصلہ تقریباً ایک سال پہلے ہوجاتا ہے۔ ہم نئے پودوں کی تلاش میں دنیا کو چھان ڈالتے ہیں اور پھر ان کو لا کر نمائش کے لیے رکھتے ہیں۔

سٹاف کی سخت محنت لانگ ووڈگارڈنز کے بانی صنعت کار پیئر سیموئیل ڈو پانٹ کے خواب کی تعبیر ہے۔ انہوں نے 1906 میں ایک فارم خریدا جسے درختوں کی حفاظت کے لیے لانگ ووڈ گارڈنز میں تبدیل کردیا گیا۔ دنیا بھر کا سفر کرنے والے ڈیو پانٹ نے اپنی جائیداد میں بتدریج اضافہ کیا اور اپنے بیرونی دوروں سے یہاں پودے اور پھول لا کر ان کی تعداد اور اقسام میں اضافہ کیا۔ ان کی وفات کے بعد لانگ ووڈ فاونڈیشن نے باغات کا انتظام سنبھال لیا جو آج بھی ڈیو پانٹ کے خواب کو پورا کر ہی ہے۔ لانگ ووڈ گارڈنز ایک نباتاتی شو کیس بن چکا ہے جو کہ اپنے تعلیمی پروگرامز کے ذریعے امریکی باغبانی کے فن کی آبیاری کر رہا ہے۔

پیٹریشیا ایونز کا کہنا ہے کہ لانگ ووڈز کئی طرح کے تعلیمی پروگرامز مہیا کرنے کے عہد پر پوری سنجیدگی سے قائم ہے۔ ہائی سکول اور کالج کے طلبہ کے لیے تربیتی پروگرامز سے لے کر مستقبل کے باغبانوں کی تربیت کے لیے دو سالہ پرفیشنل پروگرام تک سب کچھ۔ حتیٰ کہ یونیورسٹی آف ڈیلوئیرکے ساتھ ہمارا ایک گریجویٹ پروگرام بھی ہے جو کہ حقیقتاً مستقبل کے باغبان پیدا کر رہا ہے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
شیام بینیگل کی پہلی کامیڈی فلم
معیشت کو بحران سے نکالنے کے لیے پاکستان آئی ایم ایف کی مددلے سکتا ہے: ماہرین
جنوبی افریقہ نے پاکستان کی طرف سے سیریز کھلانے کی تجویز مسترد کر دی
پنجاب میں صدارتی انتخاب سے پہلے سیاسی کش مکش عروج پر
جارجیا کے مسئلے پر روس کی تنہائی بڑھ رہی ہے: کانڈولیزا رائس
پچھلے مہینے حادثے کا شکارہو نے والے فلپائنی طیارے کا ملبہ ڈھونڈ لیا گیا
ری پبلیکن پارٹی کے کنونشن کے موقع پر دو سو مظاہرین گرفتار
زیمبیا کی حکمران جماعت کا صدارتی امیدوار چننے کے لیے اجلاس
افغانستان میں چھ عسکریت پسندوں سمیت آٹھ افراد ہلاک
شمالی وزیرستان:مبینہ میزائل حملے میں کم ازکم چھ افراد ہلاک
نیویارک میں ڈاکٹر عافیہ پر مقدمے کی سماعت ملتوی
جان میک کین نے اپنی صدارتی انتخابی مہم کا با قاعدہ آغاز کردیا
پارلیمنٹ اور چاروں اسمبلیاں ہفتے کے روز ملک کے نئے صدر کا انتخاب کریں گی
موسمی طوفان حنا جمعے کی رات تک امریکی ساحل سے ٹکرائے گا
آدھی رات کا سورج ۔۔۔ چھٹی قسط: عبدالرحمٰن اول کی اندلس آمد
انگوراڈہ میں امریکی آپریشن، کسی خفیہ منصوبے کا پیش خیمہ؟
اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے صدارتی امیدوار پر تنقید میں اضافہ
”اتحادی افواج کا حملہ عسکریت پسندوں اور مقامی قبائل کو یکجاکرسکتا ہے“
وکلاء کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج  Video clip available
صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیئےری پبلیکن پارٹی کا نیشنل کنونشن  Video clip available
ری پبلیکن پارٹی کی جانب سے نائب صدارت کی امیدوار سارہ پالین  Video clip available
بھارت میں کئی کال سینٹرز نابینا افراد کو روزگار فراہم کررہے ہیں  Video clip available