Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بھارتی سفارتخانے پر حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں


July 8, 2008

Yousuf Raza Gilani

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کابل میں بھارت کے سفارت خانے پر ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں پاکستان کا کوئی جاسوسی ادارہ ملوث نہیں۔

وزیر اعظم نے یہ بیان ملائیشیا میں دیا جہاں وہ ان دنوں ترقی پزیر ممالک کے سربراہی اجلاس ڈی ایٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسائے ملک افغانستان میں افراتفری کیوں کر پھیلائے گا جب کہ خود ان کے ملک کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کا سامنا ہے۔

سوموار کو افغان وزارت داخلہ کے ایک اعلی اہلکار نے براہ راست پاکستان کے جاسوس ادارے آئی ایس آئی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ کابل میں بھارت کے سفارت خانے پر حملے میں خطے کے کسی ملک کا جاسوس ادارہ ملوث ہو سکتا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کا ملک خطے میں استحکام کا خواہاں ہے اور مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے القائدہ اور طالبان کا نام لیے بغیر کہا کہ اس حملے میں وہ لوگ ملوث ہوسکتے ہیں جو خطے اور عالمی ا من کے لیے ایک خطرہ ہیں۔

گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دھماکے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہاتھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

سوموار کو کابل میں واقع بھارت کے سفارت خانے میں ہونے والے خودکش حملے میں چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے اور دھماکے بعد امریکہ، اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل اور انگلستان کی جانب سے مذمت کی گئی تھی۔

اس سال اپریل میں افغان صدر حامد کرزئی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد بھی پاکستان کے جاسوس ادارے آئی ایس آئی کو براہ راست نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم پاکستان نے نہ صرف افغان حکام کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو ہمیشہ رد کیا ہے بلکہ گزشتہ ہفتے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت میں بعض ایسے عہدے دار ہیں جو بغیر تحقیق کے پاکستان پر ایسے الزامات عائدکرتے رہتے ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
شیام بینیگل کی پہلی کامیڈی فلم
معیشت کو بحران سے نکالنے کے لیے پاکستان آئی ایم ایف کی مددلے سکتا ہے: ماہرین
جنوبی افریقہ نے پاکستان کی طرف سے سیریز کھلانے کی تجویز مسترد کر دی
پنجاب میں صدارتی انتخاب سے پہلے سیاسی کش مکش عروج پر
جارجیا کے مسئلے پر روس کی تنہائی بڑھ رہی ہے: کانڈولیزا رائس
پچھلے مہینے حادثے کا شکارہو نے والے فلپائنی طیارے کا ملبہ ڈھونڈ لیا گیا
ری پبلیکن پارٹی کے کنونشن کے موقع پر دو سو مظاہرین گرفتار
زیمبیا کی حکمران جماعت کا صدارتی امیدوار چننے کے لیے اجلاس
افغانستان میں چھ عسکریت پسندوں سمیت آٹھ افراد ہلاک
شمالی وزیرستان:مبینہ میزائل حملے میں کم ازکم چھ افراد ہلاک
نیویارک میں ڈاکٹر عافیہ پر مقدمے کی سماعت ملتوی
جان میک کین نے اپنی صدارتی انتخابی مہم کا با قاعدہ آغاز کردیا
پارلیمنٹ اور چاروں اسمبلیاں ہفتے کے روز ملک کے نئے صدر کا انتخاب کریں گی
موسمی طوفان حنا جمعے کی رات تک امریکی ساحل سے ٹکرائے گا
آدھی رات کا سورج ۔۔۔ چھٹی قسط: عبدالرحمٰن اول کی اندلس آمد
انگوراڈہ میں امریکی آپریشن، کسی خفیہ منصوبے کا پیش خیمہ؟
اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے صدارتی امیدوار پر تنقید میں اضافہ
”اتحادی افواج کا حملہ عسکریت پسندوں اور مقامی قبائل کو یکجاکرسکتا ہے“
وکلاء کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج  Video clip available
صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیئےری پبلیکن پارٹی کا نیشنل کنونشن  Video clip available
ری پبلیکن پارٹی کی جانب سے نائب صدارت کی امیدوار سارہ پالین  Video clip available
بھارت میں کئی کال سینٹرز نابینا افراد کو روزگار فراہم کررہے ہیں  Video clip available