Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکہ میں بے روز گاری بڑھ رہی ہے


July 8, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

[insert caption here]
امریکی محکمہٴ محنت میں لمبی قطاریں

امریکی محکمہٴ محنت کا کہنا ہے کہ جون کے مہینے میں امریکی معیشت میں 62ہزار آسامیوں کی کمی واقع ہوئی۔ حالانکہ ملکی بیروزگاری کے اعداد و شمار ایک ہی سطح پر رہے، لیکن روزگار کے بارے میں جمعرات کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق جون چھٹا مہینا تھا جِس میں تواتر کے ساتھ آسامیوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ اِِس کا مطلب یہ ہوا کہ 2008کے پہلے چھ ماہ میں تقریباً پانچ لاکھ روزگار کے مواقع میں کمی واقع ہوئی۔

اتنی بڑی تعداد میں نوکریاں ختم ہونے کے باعث بے روزگار افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور محکمہ محنت کے مطابق جون کے مہینے میں اتنی نئی ملازمتیں فراہم نہیں کی گئیں جتنی کہ ختم کی گئی ہیں۔ سب سے زیادہ اثرتعمیرات اور پیداوار کے شعبوں میں ہوا۔ بے روزگاروں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مجموعی صورت حال پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

امریکی وزیر مالیات ہینری پالسن کا کہا ہے کہ تیل کی قیمتیں معیشت کو مضبوط بنانے کی راہ میں رکاوٹ کاسبب ہیں اور اندیشہ ہے کہ معیشت میں یہ سست روی مزید چلے گی۔

کیلی فورنیا میں امریکہ کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں بے روزگاری کی شرح زیادہ اور روزگار فراہم کرنے والے دفتروں کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں جبکہ ان دفتر میں فون کرنے والوں کو فون پر یہ پیغام سننے کو ملتا ہے کہ انہیں اپنی باری کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔

اس قسم کی تاخیر کے باعث بے روزگاری الاؤنس ملنے میں بھی کافی دیر لگ جاتی ہے اور جب نوکری بھی نہ ہواور بے روزگاری الاؤنس بھی نہ مل رہا ہو تو ایسے میں بعض لوگوں کے لیے زندگی بہت کھٹن ہوجاتی ہے۔

ملازمتوں میں کمی کے باوجود حکومت کا کہنا ہے کہ بے روزگاری کی شرح پانچ اعشاریہ پانچ فی صد پر مستحکم ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شرح اس لیے مستحکم رہتی ہے کیونکہ جب لوگوں کو بے روزگاری الاؤنس ملنا بند ہوجاتا ہے تو ان کا شمار بے روزگاروں میں نہیں کیا جاتا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ وہ صورت حال میں بہتری لانے کے لیے کام کررہی ہے مگر حکومت کی جانب سے ایسے پرامید اعلانات کے باوجود جون کے مہینے میں نوکریوں میں بڑی تعداد میں کمی پر بعض حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

 

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available