Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بالی وڈ ستارے فلاحی کاموں میں پیش پیش


July 8, 2008

A group of Bangladeshi children return home after collecting rice from a government subsidized outlet at Nawabganj in Dhaka, 11 Apr 2008
بنگلہ دیشی بچے امدادی خوارک کے تھیلے لے کر جا رہے ہیں
بالی وڈ میں ایسے کئی اداکار ہیں جو  سماج کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے ہیں۔ سماجی خدمات کی بات کریں توشبانہ اعظمی کے بعد اگر کسی فلمی ستارے کانام ذہن میں آتا ہے تو وہ ہیں راہول بوس۔

راہول بوس پریشان ہیں کہ حالیہ غذائی بحران کی وجہ سے دنیا کے تقریباً دس کروڑ لوگ بھوک سے متاثر ہورہے ہیں۔ اسی لیے انھوں نے ہالی وڈ کے فلمی ستاروں کے ساتھ مل کر ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم  جی ایٹ  کے سیاسی رہنماؤں کو درخواست بھیجی ہے کی وہ عالمی سطح پر پھیلی غذائی قلت کو قابو میں کرنے کے لیے ہنگامی قدم اٹھائیں ۔

واضح رہے کہ ٹوکیو شہر میں جی ایٹ  ممالک کا اہم اجلاس پیر کے روز سے شروع ہوگیا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں جب راہول سماجی کاموں میں دلچسپی دکھا رہے ہیں ۔ وہ ممبئی اور بھارت کی کئی غیرسر کاری تنظیموں سے وابستہ ہیں ۔ اپنی فلموں سے ذیادہ راہول سماجی کاموں کی بدولت اخباروں کی سرخیوں میں بنے رہتے ہیں ۔ پھر چاہے وہ سونامی سے متاثرہ لوگوں کو دوبارہ بسانے کی بات ہو یا پھر ممبئی اور گجرات کے فساد متاثرہ لوگوں کے حق کی لڑائی ، راہول بوس نے ہمیشہ مظلوم اور پسماندہ لوگوں کے حق کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

راہول برطانوی ایڈ ایجنسی آکسفم کے سفیر بھی ہیں ۔ راہول نے اسکار لیٹ جانسن، کالین فرتھ اور کرسٹین ڈیوس جیسی معروف عالمی ہستیوں کے ساتھ مل کر جی ایٹ کے لیڈروں سے گزارش کی ہے کہ وہ ترقی پذیر غریب ملکوں میں غذائی بحران  سے نپٹنے کے لیے فوری طور پر قدم اٹھائیں۔

راہول بوس کے فلمی گراف پر نظر ڈالیں تو کمرشل فلموں سے ذیادہ انھوں نے ہنگلش (ہندی اور انگریزی کی کھچڑی ) فلمیں کی ھیں ۔ ایک طرف' انگلش اگست'، 'مسٹر اینڈ مسز ائیر' اور  'ایوری بڈی سیز آئی ایم فائن ' جیسی فلموں میں اُن کی لاجواب اداکاری کو فلم نقادوں نے سراہا تو دوسری طرف 'جھنکار بیٹس'اور 'چمیلی' جیسی کمرشل فلموں نےانہیں  فلم بینوں کے درمیان انتہائی مقبول بنا دیا ۔  اس سال راہول کی تین  فلمیں 'ممبئی چکاچک'، 'مان گئے مغل اعظم' اور 'اگلی اور پگلی ' ریلیز کے لیے تیار ہیں۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
شیام بینیگل کی پہلی کامیڈی فلم
معیشت کو بحران سے نکالنے کے لیے پاکستان آئی ایم ایف کی مددلے سکتا ہے: ماہرین
جنوبی افریقہ نے پاکستان کی طرف سے سیریز کھلانے کی تجویز مسترد کر دی
پنجاب میں صدارتی انتخاب سے پہلے سیاسی کش مکش عروج پر
جارجیا کے مسئلے پر روس کی تنہائی بڑھ رہی ہے: کانڈولیزا رائس
پچھلے مہینے حادثے کا شکارہو نے والے فلپائنی طیارے کا ملبہ ڈھونڈ لیا گیا
ری پبلیکن پارٹی کے کنونشن کے موقع پر دو سو مظاہرین گرفتار
زیمبیا کی حکمران جماعت کا صدارتی امیدوار چننے کے لیے اجلاس
افغانستان میں چھ عسکریت پسندوں سمیت آٹھ افراد ہلاک
شمالی وزیرستان:مبینہ میزائل حملے میں کم ازکم چھ افراد ہلاک
نیویارک میں ڈاکٹر عافیہ پر مقدمے کی سماعت ملتوی
جان میک کین نے اپنی صدارتی انتخابی مہم کا با قاعدہ آغاز کردیا
پارلیمنٹ اور چاروں اسمبلیاں ہفتے کے روز ملک کے نئے صدر کا انتخاب کریں گی
موسمی طوفان حنا جمعے کی رات تک امریکی ساحل سے ٹکرائے گا
آدھی رات کا سورج ۔۔۔ چھٹی قسط: عبدالرحمٰن اول کی اندلس آمد
انگوراڈہ میں امریکی آپریشن، کسی خفیہ منصوبے کا پیش خیمہ؟
اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے صدارتی امیدوار پر تنقید میں اضافہ
”اتحادی افواج کا حملہ عسکریت پسندوں اور مقامی قبائل کو یکجاکرسکتا ہے“
وکلاء کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج  Video clip available
صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیئےری پبلیکن پارٹی کا نیشنل کنونشن  Video clip available
ری پبلیکن پارٹی کی جانب سے نائب صدارت کی امیدوار سارہ پالین  Video clip available
بھارت میں کئی کال سینٹرز نابینا افراد کو روزگار فراہم کررہے ہیں  Video clip available