زمبابوے کے ایک اعلیٰ عہدے دار
نے کہا ہے کہ ملک کے سیاسی بحران کے حل کے لیے حزبِ اختلاف کے ساتھ مذاکرات جلد دوبارہ شروع ہوں گے۔
وزیرِ انصاف پیٹرک چینا ماسا نے
منگل کے روز کہا کہ موومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج کے نمائندے صدر رابرٹ موگابے کی
پارٹی زانو پی ایف کےساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔ چینیا ماسا نے یہ نہیں
بتایا کہ یہ مذاکرات کب ہوں گے۔
ایم ڈی سی کے ایک سینیئر عہدے
دار تندائی بیٹی نے اس خبر کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا لیکن انہوں نے
فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ یہ مذاکرات ناگزیر ہیں۔تاہم حزبِ اختلاف کی
جماعت کے ترجمان نے کسی طرح کے مذاکرات کے انعقاد کی تردید کی۔ انہوں نے ایسوسی
ایٹڈ پریس کو بتایا کہ علاقے کی خطرناک نوعیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
ہفتے کے روز حزبِ اختلاف کے
رہنما مارگن چنگیرائی نے موگابےکے ساتھ
جنوبی افریقہ کے وزیر اعظم تھابو امبیکی
کی ثالثی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیاتھا۔
ایم ڈی سی نے جنوبی افریقہ کے
راہنما کی کوششوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہو موگابے کی طرف جھکاؤ رکھتے
ہیں۔