Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

کوالالمپور میں آٹھ ترقی پذیر اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس

July 8, 2008

آٹھ ترقی پذیر اسلامی ملکوں کے سربراہی اجلاس کے راہنماؤں نے کہا ہے کہ خوراک اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خوفناک مضمرات ہوسکتے ہیں۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم عبداللہ احمد بدوای نے منگل کے روز کوالالمپور میں اس سربراہی اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے کہا کہ خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے، جو 2000ءسے اب تک 75 فی صد بڑھ چکی ہیں، عالمی معیشت کو خطرہ لاحق ہے اور اس کے نتیجے میں اندرونِ ملک سیاسی بدامنی پیدا ہوسکتی ہے۔

وزیر اعظم عبداللہ بداوی نے شرکا ممالک پر زور دیا کہ وہ خوراک کی پیداوار میں اضافہ کریں اور کاشت کے رقبے کو صرف ان فصلوں کے لیے وقف نہ کریں جن سے  نامیاتی ایندھن تیار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے وسائل کی حفاظت کے جنون نے عالمی سطح پر خوراک  قلت پیدا کی ہے۔

انڈونیشیا  کے صدر سوسیلو بمبانگ یودو یونو نے اپنے ہم منصبوں کو خبردار کیا کہ اگر ان سب نے تیل اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر  فوری اقدام نہ کیا تو انہیں زبردست مسائل کا سامنا ہوگا۔

اس سربراہی اجلاس میں پاکستان، ایران، بنگلہ دیش، مصر، نائجیریااور ترکی کے راہنما بھی شامل ہیں۔ اس اجلاس کا انعقادشمالی جاپان میں دنیا کے آٹھ سب سے ترقی یافتہ ملکوں کے راہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے عین موقع پر طے کیا گیا تھا۔

اس سربراہی اجلاس کے موقع پر الگ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اس بات کی تردید کی ان کا ملک  افغان دارالحکومت کابل میں بھارتی سفارت خانے میں پیر کے روز ہونے والے اس بم دھماکے میں ملوث تھا جس میں 41 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available