پاکستانی حکام کا کہنا ہے منگل کو
رات گئے خیبر ایجنسی کے قصبے باڑہ میں نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کرکے نیم فوجی
دستوں سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ اس فائرنگ سے چار
افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پچھلے ماہ حکومت نے اس علاقے میں
فوجی آپریشن شروع کیا تھا اور یہ اس علاقے میں فوجیوں پر پہلا جان لیوا حملہ ہوا
ہے۔
پاکستانی حکومت نے یہ کارروائی علاقے سے عسکریت پسندوں اور
جرائم پیشہ افراد کے خلاف شروع کی تھی، کیوں کہ وہ پشاور شہر کے امن و امان کے لیے
خطرہ بن گئے تھے۔
دوسری طرف کراچی میں کل پیر کے دن ہونے بم دھماکوں کے
شبہے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سندھ کے وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ان
دھماکوں میں پاکستانی طالبان کمانڈر بیت اللہ محسود ملوث نہیں ہے۔