ویسے
تو بالی وڈ میں دہشت گردی
کے موضوع پر کئی فلمیں بن چکی ہیں۔ اصل زندگی میں بھارت کی سرزمین پر دہشت گردی کو جڑ سےاکھاڑ پھینکنے کی آرزو دل میں لیےبالی وڈ کے
ستارے بہت جلد ممبئی کی سڑکوں پر انسانی زنجیر بناتے نظر آئیں گے۔ اگلے ماہ
15 اگست بھارت کے یومِ آزادی کے روز دو ہزار سے زائد لوگ رضاکارانہ طور پر انسانی زنجیر بناکر دہشت گردی
کے خلاف خاموش احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔
سِیٹی زن کاؤنسل فار
بیٹر ٹومارو نامی ادارہ بھارت کے یومِ آزادی کے موقعے پر اس انسانی زنجیر
کا انعقاد کر رہا ہے ۔ بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ، عامر خان ، سیف
علی خان اور سوہا علی جیسے چمکتے ستارے عام آدمی کا ہاتھ تھام کر دہشت
گردی کے خلاف پُرامن مظاہرے میں حصہ لیں گے ۔
پانچ کلو میٹر لمبی انسانی
زنجیر جنوبی ممبئی کے نریمان پوائنٹ سے شروع ہوکر چوپاٹی بیچ پر ختم
ہوگی۔ انسانی زنجیر میں شامل تمام لوگوں کے ہاتھوں میں 'ممبئی میری جاں' کے بینر ہوں گے۔ واضح رہے کہ یہ نعرہ یو ٹی
وی کی نئی فلم 'یہ ہے ممبئی میری جاں 'سے متاثر ہو کر استعمال کیا جائے گا۔
'یہ ہے ممبئی میری جان ' فلم کی کہانی11
جولائی 2006ء میں ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں ہوئے سلسلے وار دھماکوں پر مبنی ہے۔ یہ فلم اگست
کے آخری ہفتے میں ریلیز ہوگی ۔ یو ٹی وی کے چئیرمین رونی اِسکریو والا کو
اپنی نئی فلم اور غیر سرکاری ادارہ'سِٹی زن کاؤنسل فار بیٹر ٹومارو' دہشت گردی کے خلاف مقصد مساوی لگا۔اور اسی لیے فلم 'یہ ہے ممبئی میری جاں' میں اہم کردار کر رہی سوہا علی نے اس
غیر سرکاری تنظیم کے امن بنام دہشت گردی دستخط مہم میں اپنے دستخط کر کے عام آدمی کو دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے کی
ترغیب دی۔
 |
سنجے دت دہشت گردی کے الزامات میں ملوث ہیں
|
واضح رہے کہ بالی وڈ پر انڈر ورلڈ سے
رشتے رکھنے کا الزام تو کئی برسوں سے لگتا آرہا ہے تاہم بالی وڈ کی دنیا
اس
وق دہل سی گئی تھی جب 90 کی دہائی میں انڈسٹری کے کامیاب ہیرو سنجے دت کو غیر قانونی بندوق رکھنے کے الزام میں ٹاڈا کے تحت گرفتار کیا گیا اور انہیں 18 ماہ جیل میں بھی گزارنے
پڑے۔
ممبئی
کی ٹاڈا عدالت نے سنجے کو شہرمیں1993ء میں ہوئے دہشت گرد حملے کی سازش میں
ملوث ہونے کا قصوروار پایا ہے اور فی ا لوقت سنجے ضمانت پر رہا کیے گئے ہیں۔