Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

لال مسجد میں خواتین کا بڑا اجتماع، جہاد کے حق میں تقاریر اور نعرے بازی


July 9, 2008
ویڈیو دیکھئے - Download this file (WM) video clip
ویڈیو دیکھئے - Watch (WM) video clip

Islamabad-Women and childern at Lal Masjid-July 09-2008
 

لال مسجد کے زیر حراست سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسان کی قیادت میں بدھ کو مسجد کے صحن میں لگ بھگ دوہزار خواتین کا ایک بڑا اجتماع ہوا جس میں شرکاء نے پاکستان میں اسلامی نظام قائم کرنے اور جہاد کے لیے اپنے بچوں کی پرورش کا عہد کیا۔یہ اجتماع گذشتہ سال 10جولائی کو مسجد کے خلاف فوجی آپریشن پر احتجاج کے سلسلے میں منعقد کیا گیا ۔

اس سے قبل آپریشن کے ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے اتوار کے روز بھی مسجد کے سامنے ایک ایسا ہی بڑا جلسہ کیا گیا لیکن اس کے اختتام پر حفاظتی اقدامات کے تحت تعینات کی گئی پولیس پر ایک خودکش بمبار نے حملہ کر دیا تھا جس میں 19افراد ہلاک ہوگئے تھے۔حملے کا شکار ہونے والوں کی اکثریت پولیس اہلکاروں کی تھی۔تاہم بدھ کے روز خواتین کا جلسہ بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے پرامن طور پر منتشر ہوگیا۔

Islamabad-Women attending a gathering at Lal Masjid-July 09-2008
 
وفاقی دارلحکومت کے ایک مرکزی علاقے میں اس طرح کے اجتماعات کی اجازت دینے پر حکومت خصوصاً وفاقی وزارت داخلہ کے سربراہ رحمن ملک کو کڑی تنقید کا سامنا ہے کیونکہ ناقدین کے بقول ایک طرف تو حکومت بین الاقوامی برادری کو بار بار یہ یقین دہائی کرا رہی ہے کہ انتہا پسندی کے خلاف مئوثر کوششیں کی جارہی ہیں لیکن دوسری طرف ایک ہفتے کے اندر لال مسجد میں دوسرا ایسا بڑا اجتماع ہوا ہے جس میں کھلم کھلا جہاد کے حق میں نعرے لگائے گئے اور موجودہ حکومت ، صدر مشرف اور امریکہ کی مذمت کی گئی ۔

 ناقدین کا کہنا ہے کہ مسجد سے منسلک زمین پر مسمار شدہ جامعہ حفصہ کی طالبات کی علامتی کلاسوں کے انعقاد سے بھی لال مسجد کے تنازعے کو ایک بار پھر زندہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو آگے چل کر حکومت کے مسائل میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے ۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available