 |
جاپان میں صدر بش اور من موہن سنگھ
|
امریکی صدر جارج بش اور بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے بھارت اور
امریکہ کے درمیان متنازعہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کی ہے۔
جاپان میں جاری جی ایٹ سربراہی کانفرنس کے موقعے پر الگ سے
ملاقات کرتے ہوئے صدر بش نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے اور
دونوں سلامتی اور ماحولیات جیسے بڑے مسائل کا مل کر مقابلہ کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دونوں سربراہوں نے طلبا کے تبادلے اور دوہا
میں ہونے والے تجارتی اجلاس پر بھی گفتگو کی ہے۔
وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات
جتنے اچھے اس وقت ہیں، اس سےپہلے کبھی نہیں تھے اور اب امریکہ اور بھارت شانہ بہ
شانہ کھڑے ہیں۔
اس
ملاقات سے ایک روز قبل بھارتی کمیونسٹ جماعتوں نے کہا تھا کہ وہ اس معاہدے کے خلاف
مخلوط حکومت کی حمایت سے ہاتھ کھینچ رہی ہیں۔